Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Sunday, April 12, 2020

کورونا وائرس لاک ڈاون : امارت شرعیہ نے بہار ، اڑیسہ اور جھارکھنڈ میں اپنے 65 دفاتر کو لاکه ڈاٶن پر سختی سے عمل کرنے کی دی ہدایت

امارت شرعیہ نے بہار، جھارکھنڈ اور اڑیسہ میں قائم اپنے 65 دفتروں کو ہدایت دی ہے کہ وہ لاک ڈاؤن کو سختی سے فالو کریں اور لوگوں سے ایسا کرنے کی اپیل کریں۔

پٹنہ ۔۔بہار /صداٸے وقت /ذراٸع / ١٢ اپریل ٢٠٢٠۔
==============================
امارت شرعیہ بہار نے ایک مرتبہ پھر سے مسلمانوں سے اپیل کی ہے۔ سب سے پہلے امارت نے بہار، جھارکھنڈ اور اڑیسہ میں قائم اپنے 65 دفتروں کو ہدایت دی ہے کہ وہ لاک ڈاؤن کو سختی سے فالو کریں اور لوگوں سے ایسا کرنے کی اپیل کریں ۔ ساتھ ساتھ عوام سے اپیل کی ہے کہ جن لوگوں کو کورونا وائرس کا شک ہو ، وہ ضرور اپنی جانچ کرائیں ۔ گھروں سے باہر نکلیں اور میڈیکل جانچ کرائیں ، اس میں تاخیر نہ کریں ۔ امارت نے عوام سے اپیل کی ہے کہ جو لوگ کورونا وائرس سے متاثر ہوگئے ہیں ، ایسے لوگوں سے نفرت نہیں کی جائے ۔ بلکہ ایسے لوگوں کا حوصلہ بڑھایا جائے۔ کافی سارے مریض ٹھیک ہوئے ہیں ، اسلئے کورونا جانچ کو لے کر اپنے آپ کو تیار کریں اور حکومت کا پورا تعاون کریں 
امارت شرعیہ بہار نے اپنے دفاتر کے ساتھ ساتھ سیکڑوں کی تعداد میں بلاک سے لیکر گاؤں میں قائم اپنی کمیٹیوں سے گزراش کی ہے کہ یہ موقع انسانیت کی خدمت کا ہے ۔ لاک ڈاؤن کے اس مشکل وقت میں انسانی خدمت کا نمونہ پیش کیا جائے ۔ امارت نے عوام سے اپیل کی کہ حکومت کی گائڈ لائن کا خیرمقدم کریں اور ساتھ ہی ساتھ حکومت کے کاموں میں خود بھی ہاتھ بٹائیں ۔ اس مشکل وقت میں جو جہاں ہیں ، وہاں کے ضرورتمندوں کا پورا خیال رکھیں ۔ انسانی مدد کے کام میں بلا تفریق مذہب و ملت مدد کا سلسلہ فوری طور پر شروع کریں ۔
واضح رہے کہ امارت شرعیہ کی جانب سے پٹنہ اور پٹنہ کے اطراف میں راشن تقسیم کرنے کا کام لاک ڈاؤن کے دوسرے دن سے ہی کیا جارہا ہے ۔ امارت کے جنرل سکریٹری مولانا شبلی قاسمی کے مطابق لاک ڈاؤن میں غریب اور مزدوروں کی حالت بیحد ناگفتہ بہ ہے ۔ ایسے حالات میں تمام لوگوں کو ایک دوسرے کا ساتھ دینا چاہئے ۔ امارت نے اپنے دفاتر کے ذمہ داران اور بلاک سے لے کر گاؤں تک کی کمیٹیوں کو کہا ہے کہ وہ لوگوں کے کھانے پینے کا انتظام کریں ۔ کورونا کو ہرانے کی حکومت کی مہم کا حصہ بنیں اور ہر قیمت پر لاک ڈاؤن کو فالو کرتے ہوئے ضرورتمندوں اور انسانی خدمات کا کام ایک مہم کے تحت جاری رکھیں ۔