Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Sunday, April 12, 2020

گودی میڈیا پر لگام: جمعیۃعلماے ہند کے پٹیشن پر سپریم کورٹ میں سماعت آج۔

نئی دہلی :/صداٸے وقت /ذراٸع۔/١٣ اپریل ٢٠٢٠
==============================
حال ہی میں تبلیغی جماعت کے مرکز کو لیکر میڈیا اور خاص طورپر الیکٹرانک میڈیا نے جس طرح یکطرفہ رپورٹنگ کے ذریعہ پورے ملک میں مسلمانوں کے خلاف منافرت کی فضاء قائم کرنے کی جو دانستہ کوشش کی ہے اس کے خلاف صدرجمعیۃعلماء ہند مولانا سید ارشدمدنی کی ہدایت پر جمعیۃعلماء لیگل سیل کے سربراہ گلزار احمد اعظمی نے سپریم کورٹ میں 7اپریل کو عرضی داخل کی تھی، جس پر آج سماعت ہوسکتی ہے امید ہے کہ چیف جسٹس کی سربراہی والی بینچ اس پر کوئی واضح ہدایت جاری کرے گی، قابل ذکر ہے کہ عدالت اس سے پہلے بھی الیکٹرانک میڈیا کے ذریعہ جھوٹی اور غلط خبروں کی تشہیر کو لیکریہ ہدایت جاری کرچکی ہے کہ میڈیا غیر مصدقہ خبروں کی اشاعت اور تشہیر سے گریز کرے مگر اس کے باوجود منصوبہ بند طریقہ سے کورونا وائرس جیسی وباکے خلاف جاری متحدہ جنگ کو میڈیا نے مذہبی رنگ دیدیا ہے۔ اس لئے اس تعلق سے اب ہم سپریم کورٹ سے ایک واضح گائیڈلائن جاری کئے جانے کے متمنی ہیں تاکہ میڈیا آئندہ جھوٹی باتوں کو بنیادبناکر ہندوؤں اورمسلمانوں کے درمیان منافرت کی دیوارکھڑی کرنے سے بازرہے۔ واضح رہے کہ اس پٹیشن کو ایڈوکیٹ آن ریکارڈ اعجازمقبول اور ان کے معاونین وکلاء محمد طاہر حکیم، شاہد ندیم، اکرتی چوبے، محمد عیسی حکیم، ایشوریہ سرکانے تیارکیا تھا اس مقدمہ کی بحث 13 اپریل کو بارہ بجے بذریعہ ویڈوکانفرنسنگ ایڈوکیٹ اعجازمقبول کریں گے اور اس مقدمہ کی سماعت چیف جسٹس آف انڈیا اے ایسبوبڑے،جسٹناگیشورراؤ،اورجسٹس شانتانوگودرا کی تین رکنی بینچ کرے گی۔