Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Sunday, April 12, 2020

دہلی – این سی آر سمیت شمالی ہندوستان کے کئی علاقوں میں زلزلہ ، لوگ گھروں سے باہر نکل پڑے۔

نٸی دہلی /صداٸے وقت /ذراٸع /١٢ اپریل ٢٠٢٠
==============================
قومی راجدھانی دہلی اور این سی آر سمیت ہندوستان کے کئی حصوں میں پانچ بج کر 12 منٹ پر زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے ۔ زلزلہ کے بعد لوگ اپنے گھروں سے باہر نکلتے ہوئے نظر آئے ۔ اپنے اپنے گھروں اور دفاتر سے باہر نکل کر لوگ محفوظ مقامات پر بھی جاتے ہوئے نظر آئے ۔ اطلاعات کے مطابق زلزلہ کا مرکز افغانستان میں ہے ۔
زلزلہ کے یہ جھٹکے قومی راجدھانی دہلی کے علاوہ جموں و کشمیر ، پنجاب اور چنڈی گڑھ میں محسوس کئے گئے ۔ تاہم ابھی تک کسی طرح کے جانی یا مالی نقصان کی کوئی خبر نہیں ہے