Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Thursday, April 16, 2020

قرآن ‏کریم ‏کا ‏رمضان ‏المبارک ‏کے ‏ساتھ ‏تعلق۔۔۔


مضمون نگار /مولانا محمد رضوان القاسمی صاحب امام و خطیب مدرسہ ربانیہ جامع مسجد سیتامڑھی بہار۔


                 صداٸے وقت 
           =======---=====
اللہ تعالیٰ نے جس دن آسمانوں اور زمین کو پیدا کیا تھا اسی دن سے اس نے مہینوں کی تعداد بارہ عدد مقرر فرمائی ہے ،اسلامی تاریخ کے اعتبار سے ہر مہینے کی اپنی اپنی تاریخ اور فضیلت۔ ہے ،چنانچہ آنے والا مہینہ رمضان المبارک کا ہے،
#رمضان_المبارک_کی_تاریخی_اہمیت
رمضان المبارک ایسا مبارک مہینہ ہے ،جس میں قرآن کریم کو لوگوں کی ہدایت کے لئے نازل کیا گیا ،اور ہدایت کی اور حق کو باطل سے جدا کرنے والی روشن دلیل بناکر نازل فرمایا ہے،لہذا تم میں سے جو بھی اس مہینہ کو پائے تو ضرور اس کے روزے رکھے۔ (سورہ بقرہ )
#قرآن_کریم_کا_نزول،،
رمضان کا مہینہ ایسا مقدس اور عظمت والا مہینہ ہے،جس میں قرآن کریم کو تمام انسانوں کے لئے ہدایت کا ذریعہ بناکر نازل فرمایا،،لہذا قرآن کا ایمان والو ں کے لیے ہدایت کا ذریعہ ہونا واضح ہے ،،لیکن غیر ایمان والو ں کے لیے بھی ہدایت کا ذریعہ ہے، جو انسان اسلام کا دشمن رہا ہو حضرت محمد صلی االلہ علیہ وسلم اور صحابہ کرام کے خون کا پیاسا رہاہوجوہی قرآن کریم کو کو توجہ سے سنا زندگی کی کا یہ پلٹ گئی۔۔
چند واقعات نمونہ کے طور پر پیش خدمت ہیں
حکیم بن حزام کو دیکھیں، اسلام سے پہلے اسلام کو تباہ کر نے کے لئے سو سو اونٹ مسلمانوں سے جنگ کرنے کے لئے دشمنان اسلام پر ایثار کئے،اور غلام آزاد کئے (الاستیعاب) اللہ نے قرآن سننے کی برکت سے ایمان کی دولت سے سرفراز فرمایا ،،
اسی طرح حضرت عمر فاروق حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو قتل کر نے کے لئے ننگی تلوار لے کر نکلے تھے، مگر راستے میں بہن کے یہاں قرآن کریم کی چند آیاتیں سنکر ان کی کایہ پلٹ گئ اور دارارقم میں جاکر اسلام کی دولت سے سرفراز ہوئے ، ان کے علاوہ صحابہ کرام کے بیشمار واقعات تاریخ کی کتابوں میں بھری پڑی ہیں ،،
#قرآن_کریم_رحمت_وھدایت_کیسے_بنتا_ہے؟
اللہ نے اپنی کتاب قرآ ن مجید ارشاد فرمایا کہ،جب قرآن کریم پڑھا جائے تو اس کو کان لگا کر سنو اورخاموشی کے ساتھ اس کی طرف متوجہ ہوجاؤ، تاکہ تم پر اللہ۔کی رحمت نازل ہوجائے (الأعراف) 
آج بھی قرآن پڑھنے والے پر اور کان لگا کر سننے والے پر اور خاموشی کے ساتھ قرآن کریم کی طرف متوجہ ہونے والے پر اللہ کی رحمت نازل ہوتی ہے،اس کی وجہ یہ ہے کہ قرآن کریم کا تقدس پوری کائنات میں سب سے زیادہ ہے اس لیے کہ نازل کرنے والی اللہ کی ذات ہے ،جس نے کائنات کو پیدا کیا ہے' آسمان وزمین کو پیدا کیا ،آسمان وزمین کی تمام مخلوق کو پیدا کیا،عرش وکرسی ،لوح محفوظ سب کچھ اسی نے پیدا فرمایا،قرآن کریم کا ئنات کی مخلوق میں سب سے زیادہ مقدس ذات حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم پر نازل کیا،جن کی ذات سب سے زیادہ مقدس ہے ،،
#قرآن_کریم_رمضان_المبارک_کی_کس_تاریخ_میں_نازل_ہوا؟
قرآن کریم کو لوح محفوظ سے آسمانِ دنیا پر یکبارگی لیلۃالقدر میں نازل کیا ہے،،
اس کے بعد حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی23 سالہ زندگی میں آسمان دنیا سے اپنے اپنے موقع پر تھوڑا کر کے ٢٣ سال تک نازل ہوتارہا ھے ،،
#لیلۃالقدر_کی_وضاحت ،،
احادیث نبوی سے معلوم ہوتا ہے کہ لیلۃالقدر رمضان المبارک کے آخری عشرہ کی دس راتوں میں سے کوئی ایک رات ہے ،اس رات میں عبادت کی فضیلت،حضوراکرم نے ارشاد فرمایا: جوشخص ایمان اور اخلاص کے ساتھ شب قدر میں عبادت کرے ،اس کے اگلے پچھلے گناہ معاف کردئیے جائیں گے،،(بخاری شریف) 
شب قدر کس تاریخ میں ہوگی،احادیث کو سامنے رکھتے ہوئے۔جمہورکی رائے ہے کہ یہ رات ہر سال آتی ہے رمضان المبارک کے آخری عشرہ میں آتی ہے اور آخر عشرہ کی طاق راتوں میں آتی ہے بہرحال دیکھا گیا ہے کہ رمضان المبارک کا مہینہ آتا ہے تو عام مسلمان اپنے معمولات سے زیادہ عبادت کی فکر کرتا ہے
#مسلمان_پر_قرآن_کریم_کے_تین_حقوق_ہیں،،
قرآن کریم کی تلاوت کی جائے،اور اسی طرح تلاوت کی جاے،جس طرح حضرت جبرائیل علیہ السلام نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے سامنے کی ،اورآپ نے صحابہ کرام کو سکھائی ،
دوسرا حق ،،
قرآن کریم کو سمجھیں اور اس ھدا یت حاصل کریں،اللہ نے قرآن مجید کو ہمارے لیے سر چشمہ ہدایت بنایا ہے،
تیسراحق ،،
قرآن مجید میں اللہ نے جو ہدایات ہمیں دی ہیں ان کو اپنی زندگی میں نافذ کیا جائے،ہرمسلمان کے ذمہ لازم ہے ان حقوق کو پوری طرح ادا کرنے کی کوشش کرے،،
ہر مسلمان رمضان المبارک میں اپنا لائحہ عمل تیار کرے ،،
نوافل کا اہتمام،تہجد کی پابندی،تلاوت قرآن کریم کا معمول ،،
اللہ آنے والے مہینہ میں ہر مسلمان کے توبہ استغفار کی برکت سے عذاب الہٰی کی شکل میں جو کرونا وائرس جیسی مہلک بیماری پھیلی ہوئی پورے عالم انسانیت کی حفاظت فرمائیں آمین،،