Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Friday, April 24, 2020

وزیر اعظم مودی سمیت اہم سیاسی شخصیات نے دی ‏رمضان ‏کی ‏مبارکباد۔

رمضان المبارک کے مقدس ماہ کا چاند نظر آچکا ہے اور ہفتہ کو پہلا روزہ ہے ۔ ملک میں مختلف مقامات پر چاند نظر آنے کی رویت ہلال کمیٹیوں نے تصدیق کردی ہے ۔ امارت شرعیہ بہار اور ادارہ شرعیہ بہار سمیت ملک کی مختلف رویت ہلال کمیٹیوں نے رمضان کا چاند نظر آنے کا اعلان کیا ہے ۔ مورخہ 24 اپریل 2020 بزور جمعہ بہار اورملک کے مختلف صوبوں جیسے جھارکھنڈ ، اڑیسہ بنگال ، آسام ، اترپردیش مہاراشٹر اوردیگر جگہوں پر چاند کی عام رویت ہوئی ، اس لیے مورخہ 25 اپریل 2020 بزور سنیچرماہ رمضان المبارک 1441ھ کی پہلی تاریخ شمار ہوگی ۔ خیال رہے کہ سعودی عرب سمیت خلیجی ممالک میں جمعہ کو پہلے روزہ تھا ۔
رمضان المبارک کے مقدس ماہ کے آغاز پر ہندوستان کی اہم سرکردہ شخصیات نے لوگوں کو مبارکباد دی ہے ۔ وزیر اعظم نریندر مودی سمیت متعدد سیاسی لیڈروں نے لوگوں کو مبارکباد دی ۔
مغربی بنگال کی وزیر اعلی ممتا بنرجی نے رمضان المبارک کے مقدس مہینے کی مبارکباد پیش کرتے ہوئے کورونا وائرس کے خلاف متحد ہوکر مقابلہ کرنے امن و امان اورفرقہ وارانہ ہم آہنگی قائم رکھنے کی اپیل کی ہے۔ ممتا نے ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ سب کو رمضان مبارک ہو! یہ مقدس مہینہ خوداحتسابی اور تجدید عہد کا موقع فراہم کرتا ہے۔ میری تمام نیک تمنائیں روزہ رکھنے والوں کے ساتھ ہے۔ممتا بنرجی نے لکھا ہے کہ اس وقت ہم سب مل کر کورونا وائرس کے خلاف جدو جہد کررہے ہیں اسلئے میری اپیل ہے کہ رمضان کے موقع پر بھی اپنے گھروں میں ہی رہ کر نماز ادا کریں ۔
بہوجن سماج پارٹی کی صدر مایاوتی نے رمضان مہینہ کی نیک خواہشات دیتے ہوئے مسلسل سوشل ڈسٹینسنگ پر عمل کرنے اور گھر پر ہی رہ کر نماز ادا کرنے کی درخواست کی ہے۔ مایاوتی نے جمعہ کو ایک ٹوئٹ سیریز میں کہا کہ کورونا وبا کے پیش نظر گھر پر رہ کر عبادت کی جانی چاہئے۔ انہوں نے کہا کہ ملک کے تمام مسلم بھائیوں۔بہنوں اور ان کے کنبہ کو رمضان کے مبارک مہینہ کی دلی مبارکباد اور نیک خواہشات۔ سحری سے لیکر شام تک کے روزہ روز مرہ کے کام کاج کے ساتھ ساتھ تلاوت قرآن، نماز، تراویح اور زکوۃ اس مہینہ کی خاص عباد تیں ہیں۔