Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Saturday, April 11, 2020

شراب ہوگی حلال ایک روز، آب زمزم حرام ہوگا !!!


_میڈیا اور مسلم مخالف سیاست پر بھرپور نظم، جس کا ایک ایک لفظ صداقت کا آئینہ دار ہے_
*شراب ہوگی حلال اک روز، آبِ زمزم حرام ہوگا*

از / فضیل احمد ناصری صداٸے وقت

==============================
ہماری بزمِ محمدی میں اگر یہی رقصِ جام ہوگا
لگے گی اسلام پر ہی بندش، خدا کا دیں بے مقام ہوگا

چلی وہ لادینیت کی آندھی کہ نورِ حق ٹمٹما رہا ہے
رکی نہ غفلت تو سارے عالم میں بت کدے کا نظام ہوگا

ابھی تو آغازِ ہے صنم کا، نقاب اٹھے گی رفتہ رفتہ
نہ نامِ حق ہی زباں پہ ہوگا،نہ ذکرِخیرالانامؑ ہوگا

زمیں شرارے اگل رہی ہے، فلک کے تیور بدل چکے ہیں
اگر نہ جاگی ہماری غیرت، تو  یوں ہی پھر قتلِ عام ہوگا

ہمارے دیں میں مُداخَلت کا اگر یہ سیلاب رک نہ پایا
شراب ہوگی حلال اک روز، آبِ زمزم حرام ہوگا

جہاں کی تاریخ کا تسلسل ہمیں برابر بتارہا ہے
عدو کا سینہ جو چیر ڈالے، زمانہ اس کا غلام ہوگا

خدا کے بندے اسی روش پر رہے مسلسل، تو دیکھ لینا
بھجن کی قسمت چمک اٹھے گی، اذاں کا قصہ تمام ہوگا

حرم کے بیٹو! حرم میں جا کر حیات کا پھر سراغ ڈھونڈو
دلوں میں ایمان ہو نہ زندہ، تو کفر کا احترام ہوگا

شرابِ افرنگ سے مسلمان آج بھی منہ اگر نہ موڑیں
ہماری مسجد کا پیشوا کل کو میکدے کا امام ہوگا

 سنوعزیزانِ قوم و ملت! اصول ٹھہرا ہےیہ ازل سے
اسی کی تقدیر میں ہے منزل، جو راہ رو تیزگام ہوگا



پیش کش: *فضیل احمد ناصری آفیشیل*