Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Saturday, April 25, 2020

اترپردیش کی یوگی حکومت نہیں دے گی لاک ڈاون میں کوئی چھوٹ:

یوپی میں کورونا وائرس کا انفیکشن بڑھ رہا ہے، اسے دیکھتے ہوئے فی الحال کوئی چھوٹ نہیں دی جائے گی۔ حالانکہ حکومت کی طرف سے ابھی تک اس پر کوئی سرکاری بیان اب تک نہیں آیا ہے۔

لکھنو: اتر پردیش /صداٸے وقت /ذراٸع /٢٥ اپریل ٢٠٢٠۔
==============================
مرکزی حکومت نے ایڈوائزری جاری کی ہے، جس میں رہائشی علاقوں میں دوکانوں کے کھولے جانے کی بات ہے۔ ذرائع کے مطابق وزیراعلیٰ کی جمعہ کو ہوئی میٹنگ میں اس موضوع پر تبادلہ خیال کیا گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق یوپی حکومت  نے طے کیا ہے کہ وہ ریاست میں لاک ڈاون  کے دوران کوئی چھوٹ نہیں دے گی۔ یوپی میں کورونا وائرس کا انفیکشن بڑھ رہا ہے، اسے دیکھتے ہوئے فی الحال کوئی چھوٹ نہیں دی جائے گی۔ حالانکہ حکومت کی طرف سے ابھی تک اس پر کوئی سرکاری بیان اب تک نہیں آیا ہے۔
واضح رہے کہ اترپردیش کی راجدھانی لکھنو اور آگرہ میں ضلع انتظامیہ لاک ڈاون کے دوران کسی بھی نئی رعایت دینے کے حق میں نہیں ہے۔ لکھنو کے ڈی ایم ابھیشیک پرکاش کا کہنا ہے کہ راجدھانی میں سابقہ صورتحال ہی نافذ رہے گی۔ اب تک چلے آرہے لاک ڈاون کے ضوابط میں کوئی چھوٹ نہیں دی گئی ہے۔ واضح رہے کہ لکھنو میں اب تک 202 کیس سامنے آچکے ہیں۔ وہیں کورونا انفیکشن کے سبب اترپردیش کے سب سے زیادہ متاثر ضلع آگرہ میں اب تک 258 معاملے سامنے آچکے ہیں۔ اسے دیکھتے ہوئے آگرہ کے ڈی ایم نے واضح کیا ہے کہ یہاں کے حالات میں تبدیلی نہیں ہے۔ تین مئی تک بازار نہیں کھلے گا۔ انہوں نے کہا کہ دوا، دودھ، سبزی دستیاب رہے گی۔ جنرل اسٹور کی سہولت پہلے جیسے ہی رہے گی۔ لاک ڈاون پر صد فیصد عمل کیا جائے گا۔

اترپردیش حکومت نے بھی ریاستی ملازمین اور سبکدوش افراد کو ملنے والے پنشن کےنئے اضافی بھتے پر پابندی لگا دی ہے۔ ڈی اے الاونس جنوری 2020 تا جون 2021تک معطل رہے گا۔
اس سے قبل کورونا وائرس سے لڑنے کے لئے مالی انتظامات کے پیش نظر مرکزی حکومت کے نقش قدم پر چلتے ہوئے اترپردیش حکومت نے بھی ریاستی ملازمین اور سبکدوش افراد کو ملنے والے پنشن کےنئے اضافی بھتے پر پابندی لگا دی ہے۔ ڈی اے الاونس جنوری 2020 تا جون 2021تک معطل رہے گا۔ سنیچر کو ریاستی فائناس ڈپارٹمنٹ کی جانب سے جاری آرڈرکا اثر ٹیچر اور افسران سمیت 16 لاکھ ریاستی ملازمین پر پڑے گا۔ آرڈرکے مطابق ملازمین اور پنشن حاصل کرنے والے افراد پہلے سے مل رہے اضافی بھتے پر ہی انحصار کرنا ہوگا۔ آنے والے ایک سالوں تک نہ ہی ان کو ملنے والے بھتے میں اضافہ کیا جائےگا اور نہ ہی جولائی 2021 سے ائیرئر ملےگا۔ ایک سال تک ڈی اے میں کسی بھی قسم کے اضافے پر پابندی کے ساتھ حکومت مختلف شعبوں کے ملازمین کو ملنے والے دیگر 6 اقسام کےالاونسز پر بھی پابندی لگا دی ہے۔ حکومت نے دیگر جن الاونسز پر پابندی لگائی ہے وہ سی سی اے، سکریٹریٹ الاونس، اسپیشل الاونس فار پولیس،پی ڈبلیو ڈی اور محکمہ سینچائی شامل ہیں۔ یہ خصوصی الاونسز یکم اپریل 2020 سے 31مارچ 2021 تک ملتوی رہیں گے۔ آرڈر میں کہا گیا ہےکہ ریاستی ملازمین کے بھتوں میں تخفیف کووڈ۔19 وبا سے مقابلے کے لئے ریاستی حکومت مالی اخراجات کو کم کرنے کے لئے کیا گیا ہے۔