Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Saturday, April 25, 2020

اب یوپی حکومت نے 16 لاکھ ملازمین کو دیا بڑا جھٹکا، ان بھتوں پر لگا دی روک۔

اترپردیش حکومت نے بھی ریاستی ملازمین اور سبکدوش افراد کو ملنے والے پنشن کےنئے اضافی بھتے پر پابندی لگا دی ہے۔ ڈی اے الاونس جنوری 2020 تا جون 2021تک معطل رہے گا۔

لکھنؤ: اتر پردیش /صداٸے وقت /ذراٸع /٢٥ اپریل ٢٠٢٠۔
=============================
کورونا وائرس سے لڑنے کے لئے مالی انتظامات کے پیش نظر مرکزی حکومت کے نقش قدم پر چلتے ہوئے اترپردیش حکومت نے بھی ریاستی ملازمین اور سبکدوش افراد کو ملنے والے پنشن کےنئے اضافی بھتے پر پابندی لگا دی ہے۔ ڈی اے الاونس جنوری 2020 تا جون 2021تک معطل رہے گا۔
سنیچر کو ریاستی فائناس ڈپارٹمنٹ کی جانب سے جاری آرڈرکا اثر ٹیچر اور افسران سمیت 16 لاکھ ریاستی ملازمین پر پڑے گا۔ آرڈرکے مطابق ملازمین اور پنشن حاصل کرنے والے افراد پہلے سے مل رہے اضافی بھتے پر ہی انحصار کرنا ہوگا۔ آنے والے ایک سالوں تک نہ ہی ان کو ملنے والے بھتے میں اضافہ کیا جائےگا اور نہ ہی جولائی 2021 سے ائیرئر ملےگا۔
یوگی حکومت نے ریاستی ملازمین کے مہنگائی بھتے میں اضافہ پر روک لگا دی ہے۔
ایک سال تک ڈی اے میں کسی بھی قسم کے اضافے پر پابندی کے ساتھ حکومت مختلف شعبوں کے ملازمین کو ملنے والے دیگر 6 اقسام کےالاونسز پر بھی پابندی لگا دی ہے۔ حکومت نے دیگر جن الاونسز پر پابندی لگائی ہے وہ سی سی اے، سکریٹریٹ الاونس، اسپیشل الاونس فار پولیس،پی ڈبلیو ڈی اور محکمہ سینچائی شامل ہیں۔ یہ خصوصی الاونسز یکم اپریل 2020 سے 31مارچ 2021 تک ملتوی رہیں گے۔ آرڈر میں کہا گیا ہےکہ ریاستی ملازمین کے بھتوں میں تخفیف کووڈ۔19 وبا سے مقابلے کے لئے ریاستی حکومت مالی اخراجات کو کم کرنے کے لئے کیا گیا ہے۔