Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Friday, April 3, 2020

وزیر اعظم کے خطاب سے سخت مایوسی ۔۔۔۔۔۔۔د یا جلانے سے لوگوں کا پیٹ نہیں بھرے گا :::::: نواب ملک

ممبئی:مہاراشٹر/صداٸے وقت /ذراٸع /٣ اپریل ٢٠٢٠۔
==============================
وزیراعظم مودی کی دیا جلانے کی اپیل پر سخت تنقید کرتے ہوئے ریاستی اقلیتی امور کے وزیر نواب ملک نے کہا ہے کہ وزیراعظم مودی کی تقریر سے لوگوں کو سخت مایوسی ہوئی۔ لوگوں نے سوچا تھا کہ وزیراعظم ان سے چولہا جلانے کی بات کریں گے مگر انہوں نے دیاجلانے کا اپدیش دیا ۔ نواب ملک نے یہ تنقید اپنے ٹوئیٹرہینڈل پر کی ہے۔
اس ضمن میں بات کرتے ہوئے نواب ملک نے کہا کہ ملک ایک ایسے سنگین دور سے گزر رہا ہے جہاں لوگوں کے پاس کھانے پینے کی قلت ہے اور ریاستی حکومتیں ودیگر سرکاری وغیرسرکاری ادارے اپنے اپنے طور پر لوگوں کو ضرورت کی اشیاءفراہم کرنے کی کوشش کررہی ہےں۔ ایسی حالت میں ملک کے لوگوں کو امید تھی کہ وزیراعظم ان کی ضرورت کی چیزوں کی فراہمی کی بات کریں گے لیکن وہ لوگوں کو دیا جلانے کا مشورہ دے رہے ہیں۔ انہوں نے وزیراعظم کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ دیا جلانے سے لوگوں کو پیٹ نہیں بھرے گا مودی جی۔ ملک کی اس سنگین صورت حال نے آپ کی سنجیدگی ملک کے سامنے اجاگر کردی ہے کہ آپ اور آپ کی پارٹی کے لوگ ہر معاملے کو ایک ایونٹ کے طور پر برتتے ہیں۔