Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Friday, April 10, 2020

کورونا وائرس : پوری دنیا میں مرنے والوں کی تعداد ایک لاکھ سے تجاوز کرگئی ، اٹلی میں سب سے زیادہ اموات

کورونا وائرس کی وجہ سے سب سے زیادہ اموات اٹلی میں ہوئی ہیں ۔ اٹلی میں اس وائرس کی وجہ سے اب تک 18849 افراد کی جانیں تلف ہوچکی ہیں۔

صداٸے وقت /ذراٸع / ١٠ اپریل ٢٠٢٠۔
=============================
ورونا وائرس کی وجہ سے دنیا بھر میں مرنے والوں کا اعداد و شمار ایک لاکھ سے تجاوز کرگیا ہے ۔ کورونا وائرس کے تازہ اعداد و شمار میں مرنے والوں کی تعداد ایک لاکھ سے تجاوز کرگئی ہے ۔ نئے جاری اعداد و شمار کے مطابق کورونا وائرس کی وجہ سے اب تک کل ایک لاکھ 90 لوگوں کی موت ہوئی ہے ۔ تقریبا 16 لاک 38 ہزار 216 کیسیز سامنے آئے ہیں ۔ تقریبا تین لاکھ 69 ہزار اور 17 لوگوں کے ٹھیک ہونے کی بھی خبر ہے ۔
کورونا وائرس کی وجہ سے سب سے زیادہ اموات اٹلی میں ہوئی ہیں ۔ اٹلی میں اس وائرس کی وجہ سے اب تک 18849 افراد کی جانیں تلف ہوچکی ہیں ۔ گارجین کی ایک رپورٹ کے مطابق اٹلی میں 570 نئی اموات ہوئی ہیں ۔ یہاں کے سرکاری اعداد و شمار میں کورونا وائرس سے متاثر افراد کی تعداد 98273 درج کی گئی ہے ۔ حالانکہ غیر سرکاری اعداد و شمار اس سے کہیں زیادہ بتائے جارہے ہیں ۔
امریکہ میں اب تک 16672 افراد ہلاک
امریکہ میں خطرناک کورونا وائرس کووڈ -19' کے قہر سے پورے امریکہ میں اب تک 16672 لوگوں کی جان چلی گئی ہے اور گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران قریب 1904 افراد ہلاک ہوئے ہیں۔ جانس ہاپکنز یونیورسٹی نے جمعہ کو یہ اطلاع دیتے ہوئے کہا کہ امریکہ میں اب تک 465750 لوگ کورونا سے متاثر پائے گئے ہیں جبکہ 26000 متاثرین ٹھیک ہو گئے ہیں۔ اس سے پہلے جمعرات کو امریکہ میں 1965 متاثرین کی موت درج کی گئی تھی جو وبا کے شروع ہونے سے اب تک کی بدترین صورت حال ہے۔
اسرائیل میں 92افراد کی موت،دس ہزار سے زیادہ متاثر
اسرائیل میں کورونا وائرس (کوویڈ 19)سے کم ازکم 92 افراد کی موت ہوچکی ہے اور 10،095 افراد کورونا وائرس سے متاثر ہوئے ہیں۔جمعہ کو وزارت صحت نے بتایا کہ علاج کے بعد 1،061 افراد صحت یاب ہوگئے ہیں۔ وزارت نے بتایا کہ متاثرہ افراد میں سے 164 کی حالت تشویشناک ہے ، جن میں سے 125 افراد وینٹیلیشن پر ہیں
پاکستان میں 68 اموت ، 4700 افراد متاثر
پاکستان میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 4700 سے تجاوز کر گئی ہے جبکہ 68 افراد کی موت ہو چکی ہے۔ پنجاب اور سندھ ریاستیں سب سے زیادہ متاثر ہیں۔ پاکستان میں پنجاب اور سندھ دونوں صوبوں میں علیٰ الترتیب 2280 اور 1214 متاثر ہیں جبکہ 18 اور22 افراد کی موت ہوئی ہے۔ خیبرپختونخواں اور گلگت بلدستان میں کورونا متاثرین کی تعداد علیٰ الترتیب 620 اور 219 پر پہنچ گئی ہے جبکہ 22 اور تین مریضوں کی موت ہوچکی ہے۔ بلوچستان میں کورونا کے 215 اور دار الحکومت اسلام آباد میں 118 کیسز ہیں اور اموات کی تعداد تین اور ایک ہے۔ پاک مقبوضہ کشمیر میں 33 متاثر ہیں۔