Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Friday, April 10, 2020

دہلی :رنگ روڈ پر واقع جدید قبرستان اہل اسلام میں ہوگی کورونا وائرس کے شکار لوگوں کی تدفین

نٸی دہلی /صداٸے وقت /ذراٸع ۔
==============================
دہلی وقف بورڈ کے سکریٹری ایس ایم علی کی طرف سے سکریٹری برائے صحت دہلی حکومت کو خط لکھ کر کہا گیا ہے رنگ روڈ پر واقع ملینیم پارک ، اندر پرستھ پارک سے ملے ہوئے جدید قبرستان اہل اسلام کو کورونا وائرس کے شکار لوگوں کی تدفین کے لیے استعمال کیا جائے ۔
کورونا وائرس کی وبا کی وجہ سے مرنے والوں کے لیے دو گز زمین بھی مشکل ہوگئی ہے ۔ لوگوں کو دفن کرنے کے لیے قبرستان ملنا مشکل ہو گیا ہے ۔ ایسے میں دہلی وقف بورڈ نے سکریٹری برائے صحت ، دہلی حکومت کو خط لکھ کر کورونا وائرس کی وجہ سے موت کا شکار ہونے والے لوگوں کی میت کے لیے قبرستان دینے کی بات کی ہے ۔
دہلی وقف بورڈ کے سکریٹری ایس ایم علی کی طرف سے سکریٹری برائے صحت دہلی حکومت کو خط لکھ کر کہا گیا ہے رنگ روڈ پر واقع  ملینیم پارک ، اندر پرستھ پارک سے ملے ہوئے جدید قبرستان اہل اسلام کو کورونا وائرس کے شکار لوگوں کی تدفین کے لیے استعمال کیا جائے ۔
غور طلب ہے کہ عام طور سے لوگوں کو کو کورونا وائرس کی وجہ سے موت کا شکار ہونے والے لوگوں کی میت حوالے نہیں کی جاتی ہے اور ان کی آخری رسومات  محکمہ صحت کی طرف سے ادا کر دی جاتی ہیں ۔ کیونکہ عام لوگوں کو کورونا وائرس کی وجہ سے مرنے والے لوگوں لوگوں کی میت سے وائرس کا شکار نہ ہونا پڑے اور عام طور سے لوگ ان تمام احتیاط اور اقدامات سے واقف نہیں ہوتے ہیں ، جن کا خیال رکھا جانا ضروری ہوتا ہے ۔ ایسے میں دہلی بورڈ کے فیصلہ کے بعد  کورونا وائرس کی وجہ سے مرنے والے کسی بھی مسلم شخص کی تدفین اس قبرستان میں کی جاسکے گی