Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Wednesday, April 8, 2020

امت مسلمہ کی نجات اور عدم ہلاکت کا یقین۔

از/ فیاض احمد حمید القاسمی /صداٸے وقت۔
====================================

امت مسلمہ کی نجات اور عدم ہلاکت کا یقین بزبان رسالت مآب صلی اللہ علیہ وسلم: کیف تھلک امۃ انا اولھا والمھدی وسطھا والمسیح آخرھا (مشکوٰۃ شریف) پیغمبر علیہ الصلاۃ و السلام نے فرمایا کہ وہ امت کیسے ہلاک ہو سکتی ہے جس کا اول میں ہوں اور جس کا درمیان مہدی ہوں اور جس کا آخر حضرت مسیح علیہ السلام ہوں_ ایسے ہی بالیقین کہا جاسکتا ہے کہ وہ مرد مؤمن کیسے ہلاک ہو سکتا ہے جس کے عباداتی سال کا اول رمضان المبارک ہواور جس کا اوسط اشہر حج اور محرم الحرام ہو اور جس کا آخر شعبان المعظم ہو۔پس جس مؤمن کی عمر پر اس طرح کے سال گزرتے رہے تاآنکہ اس کی عمر پوری ہو جائے تو یقیناً اس کے دل کی زمین اس اول وآخر اور وسط کے ساتھ جاہ و باہ کے تروک کے ذریعہ نفسانی خس و خاشاک سے پاک ہوگی اور افعال طاعت و عبودیت اور بر کے ذریعہ نور و برکت سے چمک اٹھے گی۔اس کے رذایٔل زایٔل ہوںگے اوراس میں فضایٔل داخل ہونگے وہ نار سے بچ جانے گا اور نور سے سرفراز ہوگا جو حقیقی فوز و فلاح ہے_( مأخوذ از خطبات حکیم الاسلام ج ٣/١٨٥) حضرت عبادہ بن صامت رض سے مروی ہے کہ جب رمضان آتا تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم ہم کو ان کلمات کی تعلیم دیتے_ اللہم سلمنی لرمضان وسلم رمضان لی وسلمہ لی متقبلا_ اے اللہ! مجھ کو رمضان کے لیٔے محفوظ کردے اور رمضان کو میرے لئے محفوظ کردے اور اس رمضان کو بحفاظت میرے لئے قبول فرما_ حیاۃ الصحابہ ج٣/٢٠١_) تو انوار وبرکات کا موسم بہار سا منے ہے خوب خوب فائدہ اٹھایٔے اور دعاؤں میں یاد رکھئے.

*العبد فیاض احمدحمیدالقاسمی مرزاپوری خادم مدرسہ مدینۃ المعارف مرزاپور وامام وخطیب جمعہ جامع مسجد مہسول چوک سیتامڑھی*