Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Wednesday, April 8, 2020

ضلع مجسٹریٹ کا عارضی شیلٹر ہوم کا کیا معاٸنہ

جون پور۔۔۔اتر پردیش ۔صداٸے وقت / نمایندہ /٨ اپریل ٢٠٢٠۔
==============================
ضلع مجسٹریٹ دنیش کمار سنگھ نے بدھ کے روزبہاری گرلس کالج مچھلی شہر اور پبلک انٹر کالج منگر آباد شاہ پور میں واقع شیلٹر ہوم اور کمیونٹی کچن اور ابتدائی صحت مرکز منگر آباد شاہ پور کا معائنہ کیا۔اس دوران انھوں نے گیہوں کی کٹائی کابھی معائنہ کیا اور راستہ میں درجنوں غرباء میں کھانے کا پیکٹ تقسیم کیا۔

معائنہ کے دوران ضلع مجسٹریٹ نے ایگزیکٹوافسر نگر پنچایت مچھلی شہر انل سنگھ کو ہدایت دیا کہ نگر پنچایت کی گلیوں، گلیوں اور محلوں کو مسلسل صفائی کرائے اور کمیونٹی کچن کے ذریعہ غریبوں کو کھانا مہیا کریں، کوئی بھی غریب بھوکہ نہیں رہنا چاہئے۔ ایس ڈی ایم مچھلی شہر امیتابھ نے بتایا کہ شیلٹر ہوم میں 53 افراد کورنٹائن میں رہ رہے ہیں۔ ایگزیکٹو افسر نے بتایا کہ کمیونٹی کچن کے ذریعے 500 کے قریب غریب، لاچار اور بے سہارا افراد کو کھانے کے پیکٹ مہیا کرایا جارہا ہے۔ ضلع مجسٹریٹ نے ایگزیکٹو افسر نگر پالیکا منگراآباد شاہ پور کو ہدایت دیا کہ کونٹائن میں رہنے والے افراد اور کمیونٹی کچن کے کارکنان کم از کم ایک میٹر کے فاصلے پر ہوں۔ انہوں نے کہا کہ ہر قیمت پر معاشرتی دوری پر عمل پیرا ہونا چاہئے۔ منگراباد شاہ پور ابتدائی صحت مرکز کے معائنہ کے دوران ضلع مجسٹریٹ نے علاج کے لئے آنے والے مریضوں کے بارے میں معلومات حاصل کیا اور پی ایچ سی انچارج کو ہدایت کیا کہ وہ لوگوں کا علاج کرتے ہوئے معاشرتی فاصلہ برقرار رکھیں۔ انچارج افسر نے بتایا کہ او پی ڈی میں 100 سے زائد مریض دیکھے گئے ہیں۔ کل 5 حاملہ خواتین کی ژچگی کرائی گئی ہے جو پوری طرح صحت مند ہیں۔ضلع کلکٹر معائنہ کے دوران کئی مقام پر گیہوں کی کٹائی دیکھنے کیلئے رکے اور لوگوں سے ضروری معلومات حاصل کیا۔انھوں نے گاؤں میں ٹہلتے ہوئے کئی کنبوں میں کھانے کا پیکٹ بھی تقسیم کیا۔