Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Wednesday, April 8, 2020

جونپور۔ضلع میں کورونا واٸرس کا ایک اور مریض۔۔۔دیوبند کے طالب علم کی رپورٹ نکلی پازیٹیو۔

جون پور۔۔اتر پردیش / صداٸے وقت /نماٸندہ /٨ اپریل ٢٠٢٠
===================
ضلع میں بدھ کے روز کورونا وائرس کا ایک اور پازیٹیو مریض ملنے سے کھلبلی مچ گئی۔کورونا پازیٹیو کی رپورٹ آتے ہی شہری سہم گئے اور سڑکوں پر پوری طرح سناٹا چھا گیا۔کورونا پازیٹیو مریض دارالعلوم دیوبند کا طالب علم ہے اور کچھ روز قبل پرائیویٹ بس کے زریعے سفر کرتے ہوئے جونپور واقع اپنی رہائش گاہ پہنچا تھا۔بدھ کو رپورٹ آنے کے بعد محکمہ صحت کی ٹیم نے طالب علم کے گھر کے دیگر ممبران کو ہوم کورنٹائن کراتے ہوئے سبھی کے خون کے نمونے لیکر جانچ کیلئے بی ایچ یو بھیج دیا۔
اطلاع کے مطابق محمد گلفام 20ولد ارشاد احمدساکن موضع دیوریا تھانہ بدلاپور سہارنپور شہر میں واقع دارالعلوم دیوبند کا طالب علم ہے۔لاک ڈاؤن کے بعد تدریش بند ہونے پر طالب علم گزشتہ 27اپریل کو ضلع کے درجنوں بچوں کے ساتھ پرائیویٹ بس کے زریعے شہر کے سپاہ بائی پاس پر اترا اور ذاتی سواری سے اپنے گھر پہنچا تھا۔طالب علم گھر میں بھی علیحدہ رہتا تھا اور اس کی نشاندہی پر دیگر طالب علموں کے خون کے نمونوں کی جانچ کرائی گئی جس میں گلفام کی رپورٹ پازیٹیو آئی ہے۔رپورٹ پازیٹیو آنے کے بعد سرگرم ہوئی محکمہ صحت کی ٹیم مریض کو ضلع اسپتال کے آسولیشن وارڈ میں داخل کراتے ہوئے گھر کے دیگر ممبران کے خون کے نمونوں کی جانچ لیکر سبھی کو ہوم کورنٹائن کر دیا ہے۔ادھر ضلع مجسٹریٹ کی ہدایت پر فائر برگیڈ کا عملہ سینٹائز کرنے کیلئے گاؤں پہنچ کر کام شروع کر دیا ہے۔گاؤں کو احتیاط کے طور پر سیل کر دیا گیا ہے۔کورونا کے پازیٹیو مریض ملنے کی اطلاع ملتے ہی لوگ دوبارہ سہم گئے ہیں۔