Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Tuesday, April 28, 2020

شام، میں امریکی فوجیوں پر حملہ، دو فوجی لاپتہ

شام کے دیر الزور علاقے میں امریکی فوجیوں کی گاڑی پر حملہ ہوا جس میں گاڑی مکمل طور پر تباہ ہو گیا۔
صداٸے وقت /ذراٸع / ٢٨ اپریل ٢٠٢٠۔
==============================
شام کی سرکاری خبر رساں ایجنسی نے مقامی ذرائع کے حوالے سے رپورٹ دی ہے کہ دیر الزور کے مضافاتی علاقے میں امریکی فوجیوں پر نامعلوم افراد نے حملہ کر دیا جس کے بعد دو امریکی فوجی لا پتہ ہوگئے ہیں۔
عینی شاہدین نے بتایا کہ امریکی فوجی اپنی گاڑی میں العمر آئیل فیلڈ سے تنف آئیل فیلڈ کی جانب جا رہے تھے کہ اچانک گاڑی پر حملہ ہو گیا۔ مقامی افراد کو امریکی گاڑی جلی ہوئی ملی جبکہ اس میں سوار دو فوجی ابھی تک لا پتہ ہیں۔ابھی امریکی فوجیوں کی جانب سے اس واقعے پر کوئی رد عمل سامنے نہیں آیا ہے۔امریکا نے شام کے تیل سے مالا مال علاقے میں اپنے فوجیوں کو تعینات کر رکھا ہے اور تیل فروخت کر رہا ہے۔