Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Monday, April 27, 2020

تلاوت ‏قرآن ‏اود ‏ذکر ‏اللہ ‏سے ‏دلوں ‏کو ‏شاد ‏اور ‏گھروں ‏کو ‏آباد ‏رکھٸے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔مفتی ‏ثناءٕ ‏الہدیٰ ‏قاسمی ‏۔

صداٸے وقت / 27 اپریل 2020
==============================
اللہ کے فضل اور لاک ڈاون کے طفیل اس سال خواص ہی نہیں عوام کا روزہ بھی روی ہر قسم کے منہیات و منکرات سے پاک صاف گذر رہا ہے۔بازاروں میں آمدو رفت نہیں ہونے کی وجہ سے آںکھ،ناک،کان،ہاتھ پاؤں سب اللہ  کی مرضیات کے مطابق ہی کام کر رہے ہیں ۔گویا تمام اعضاء ظوارع کا روزہ چل رہا ہے۔اللہ ایسے ہی روزے پسند کرتا ہے اور جس کے نتیجے  میں انسان تقوی سے آراستہ ہو جاتاہے ۔

اب جبکہ رمضان المبارک ہم سب پر سایہ فگن ہےاور اللہ تعالی نے رحمت کے دروازے کھول رکھے ہیں ہم سب کو اسکی قدر کرنی چاہئے ۔اور ایک ایک لمحہ اللہ  کی خوشنودی اور رضا کے حصول میں لگا دینی چاہیے ۔حدیث میں فرصت و صحت کو بڑی نعمت قرار دیا گیا ہے ۔اضطراری طور پر ہی صحیح اس وقت فرصت کی نعمت ہمیں حاصل ہے جو اس سے پہلے اس قدر کبھی حاصل نہیں تھی۔اللہ  کا شکر ہے کہ اس نے اس ابتلاء عام میں صحت کی دولت سے مالا مال کر رکھا ہے۔ان نعمتوں پر اللہ  کا شکر ادا کرنا چاہئے ۔ان خیالات کا اظہار معروف اسلامی اسکالرمشہور عالم دین امارت شرعیہ بہار اڈیشہ جھاڑ کھنڈ کے نائب ناظم، وفاق ا لمدارس الا سلامیہ کے ناظم اور ہفت روزہ نقیب کے مدیر محترم نے ایک اخباری بیان میں کیا انہوں نے کہا کہ ادائیگی شکر کی مختلف صورتیں ہیں ان میں سے اہم تلاوت قرآن کا  اہتمام اور ذکر اللہ  کی کثرت ہے۔ہم جس قدر اس کا اہتمام کریں گے ہماری دعائیں اسی قدر مقبول ہوں گی۔درودشریف دعاؤں کی قبولیت کے لئیے شاہ کلید ہے۔اس سے غفلت انتہائی بد نصیبی کی بات ہے۔اس لئیے  اپنے معمولات کا لازمی حصہ بنائیں ۔ان تمام محنت کے نتیجے  میں اللہ راضی ہو کر مغفرت کا پر وا نہ ہمیں عطا کر دے تو یہ بڑا سستا سودا ہے۔ہمیں اس حقیقت کو اچھی طرح جان اور سمجھ لینا چا ہیے اسی میں ہم سب کی بھلا ئ ہے۔