Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Tuesday, April 14, 2020

لاکڈاٶن ‏کی ‏مدت ‏میں ‏توسیع ‏کے ‏اعلان ‏کے ‏بعد ‏ممبٸی ‏عوام ‏سڑکوں ‏پر۔۔

ممبئی کے باندرہ ریلوے اسٹیشن پر بھاری تعداد میں لوگ اکٹھا ہوگئے اور ہنگامہ کرنے لگے، جس کے بعد پولیس نے لاٹھی چارج کردیا۔

ممبئی:صداٸے وقت /ذراٸع 14 اپریل 2020.
==============================
 ممبئی کے باندرہ ریلوے اسٹیشن پرلوگوں کی زبردست بھیڑ امنڈ پڑی ہے۔ لاک ڈاون کے باوجود بڑی تعداد میں لوگ ریلوے اسٹیشن پر جمع ہوگئے۔ لوگ گھر بھیجےجانےکو لےکر ریلوے اسٹیشن پر ہنگامہ کرنے لگے، جس کے بعد پولیس نے بھیڑ پرلاٹھی چارج کردیا۔ بتایا جاتا ہے کہ پہلے پولیس نے لوگوں کو سمجھانے کی کوشش کی، لیکن جب لوگ نہیں مانے تو پولیس نے لاٹھی چارج کرکے بھیڑ کو ہٹایا۔
مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے مہاراشٹر کے وزیر اعلی ادھو ٹھاکرے  سے باندرہ ریلوے اسٹیشن اور بس اسٹیشن پر جمع ہوئی بھیڑ پرتشویش کا اظہارکیا۔ وزیرداخلہ امت شاہ نے زور دےکرکہا کہ اس طرح کے واقعات سے ہندوستان میں کورونا وائرس کے خلاف لڑائی کمزور ہوتی ہے اور انتظامیہ کو ایسے واقعات سے بچنے کے لئے محتاط اور چوکنا رہنےکی ضرورت ہے۔ امت شاہ نے مہاراشٹر حکومت کو اپنی مکمل حمایت کی پیش کش بھی کی۔
ایسا بتایا جارہا ہےکہ آس پاس کی بستیوں میں افواہ پھیلی کہ باہر کے لوگوں کو گھر بھیجا جائےگا، جس کے لئے باندرہ ریلوے اسٹیشن سے ٹرین چلےگی، جس کے بعد وہاں بھاری تعداد میں لوگ اکٹھا ہونے لگے۔ وہاں جمع لوگوں کا کہنا تھا کہ یا تو انہیں گھر بھیجا جائے یا پھر ان کےلئےکھانےکا انتظام کیا جائے۔ بتایا جاتا ہے کہ پہلے باندرہ (مغرب) بس اسٹینڈ پر بھی لوگ جمع ہوئے، انہیں ہٹانے کے لئے پولیس نے لاٹھی چارج کیا۔
کورونا وائرس سے نمٹنے کےلئے ملک میں لاک ڈاون کو تین مئی تک بڑھا دیا گیا ہے۔ اسی پورے حادثہ پر مہاراشٹرحکومت میں وزیر اور وزیراعلیٰ ادھو ٹھاکرے کےبیٹے آدتیہ ٹھاکرے نے ٹوئٹ کرکے مرکزی حکومت پر الزام لگائے۔ انہوں نے کہا کہ حالیہ وقت میں باندرہ اسٹیشن سے مزدوروں کو ہٹا دیا گیا ہے۔ ابھی حال ہی میں سورت میں بھی ایسا ہی ہوا تھا۔ مرکزی حکومت مزدوری کو گھر بھیجنے کا فیصلہ نہیں لے پائی ہے۔ وہ لوگ کھانے اور آشرے چاہتے ہیں، وہ گھر واپس جانا چاہتے ہیں۔

دوسرے نیوز ذراٸع کی خبروں کے مطابق ممبران میں بھی لوگ سڑکوں پر آگٸے تھے اور اپنے وطن جانے کی اجازت دینے کی مانگ کر رہے تھے ان کو بھی پولیس نے سمجھانے کی کوشش کی ۔جب لوگ نہیں مانے تو طاقت کا استعمال کرکے بھیڑ کو منتشر کردیا گیا۔