Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Tuesday, April 14, 2020

سعودی عرب میں نماز تراویح کی ادائیگی پر پابندی کا اعلان۔لوگوں کو نماز تراویح گھروں میں ادا کرنے کا حکم دیا گیا ہے۔

صداٸے وقت /ذراٸع /14 اپریل 2020.
=============================
سعودی عربیہ /ریاض ۔۔۔کرونا وائرس کی وجہ سے سعودی عرب کی مساجد میں نماز تراویح کی ادائیگی پر پابندی کا اعلان کر دیا گیا ہے۔
سعودی عرب کی وزارت مذہبی امور نے اعلان کیا ہے کہ کورونا وائرس کی وجہ سے اس سال رمضان المبارک کے دوران سعودی عرب کی مساجد میں نماز تراویح کی ادائیگی کی اجازت نہیں دی جائے گی۔ 
گلف نیوز کی رپورٹ کے مطابق لوگوں کو نماز تراویح گھروں میں ادا کرنے کا حکم دیا گیا ہے۔
وزیر مذہبی امور ڈاکٹر عبداللطیف نے کہاکہ  لوگ اپنے اپنے گھروں میں تراویح پڑھیں کیونکہ کورونا وائرس کے اختتام تک مساجد میں نماز کی معطلی ختم نہیں کی جا سکتی۔
ڈاکٹر عبداللطیف کا کہنا ہے کہ “مسجدوں میں پنج وقتہ نمازوں کی معطلی زیادہ اہم ہے نمازِ تراویح کی معطلی کے مقابلے میں۔ ہم اللہ سے دعا گو ہیں کہ تراویح کی عبادت کو قبول کرے چاہے وہ مسجد میں ادا کی جائے یا گھر میں، کیونکہ یہ لوگوں کی صحت کے لیے بہتر ہے۔