Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Wednesday, April 15, 2020

فرید الحق میموریل ڈگری کالج کی جانب سے گود لٸے ہوٸے گاٶں میں فیس ماسک کی تقسیم۔

جونپور۔۔اتر پردیش /صداٸے وقت /نماٸندہ۔/15 اپریل 2020.
==============================
شاہ گنج۔۔عالمی وبإ ” کرورنا  واٸرس “سے حفاظت کے لٸیے فرید الحق میموریل ڈگری کالج صبرحد شاہگنج جونپور کی جانب سے ان کے ذریعہ گود لٸے گٸے گاٶں/موضع مجڈیہا  میں آج پرنسپل ڈاکٹر تبریز عالم کی قیادت میں رہاٸشیوں میں فیس ماسک کی تقسیم کا پروگرام کیا گیا ۔

اس موقع پر پروگرام کو آرڈینیٹر ڈاکٹر نظام الدین ، آیاز احمد ،محمد وامق ، سوشل ورکر غفران احمد ، گرام پردھان اودھیش یادو و دیگر لوگ موجود رہے۔
پرنسپل ڈاکٹر تبریز عالم نے بتایا کہ اہل موضع کے درمیان 200 ماسک تقسیم کیا گیا ہے ساتھ ہی گاٶں والوں کو کورونا واٸرس سے بچاٶ کے لٸیے کی جارہی سرکاری تدبیروں پر عمل کرنے کی تلقین کی گٸی۔۔ڈاکٹر تبریز نے کہا کہ کورونا کی بیماری پوری دنیا میں پھیلی ہوٸی ہے ۔اس مرض کا ابھی تک کوٸی کیوریٹیو علاج دریافت نہیں ہوسکا ہے۔۔۔حفظ ما تقدم ہی اس بیماری سے بچنے کا راستہ ہے۔لہذا ہمیں بیدار رہنے کی ضرورت ہے۔
اس موقع پر مجڈیہا کے گرام پردھان اودھیش یادو نے کالج کے لوگوں کا شکریہ ادا کرتے ہوٸے کہا کہ یہ ایک انوکھی اور کار آمد پہل ہے