Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Wednesday, April 15, 2020

ملک بھرمیں کوروناکاقہر:کئی ریاستوں میں حالات سنگین،24گھنٹے،1076 نئے کیس،38 اموات۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ذراٸع۔

ملک میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس (کووڈ -19) کے 1076 نئے کیسز درج کئے جانے کے ساتھ ہی متاثرینکی تعداد 11 ہزار سے متجاوز کر گئی اور اس دوران اس وبا سے مزید 38 افراد کی موت ہونے سے ہلاک شدگان کی تعداد 377 تک پہنچ گئی ہے۔

نٸی دہلی /صداٸے وقت /ذراٸع /١٥ اپریل ٢٠٢٠۔
==============================
ملک میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس (کووڈ -19) کے 1076 نئے کیسز درج کئے جانے کے ساتھ ہی متاثرینکی تعداد 11 ہزار سے متجاوز کر گئی اور اس دوران اس وبا سے مزید 38 افراد کی موت ہونے سے ہلاک شدگان کی تعداد 377 تک پہنچ گئی ہے۔ملک کی مختلف ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں میں کوروناوائرس کے اب تک کل 11439 کیسز کی تصدیق ہوئی ہے جن میں 76 غیر ملکی مریض بھی شامل ہیں۔ ابھی تک کورونا وائرس سے متاثر 1306 افراد مکمل طور سے صحت مند ہو چکے ہیں۔
وزارت صحت کی جانب سے بدھ کی صبح جاری تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق کورونا وائرس کا پھیلاؤ ملک کی 32 ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں میں ہو چکا ہے۔ کورونا وائرس سے سب سے شدید متاثر مہاراشٹر ہے جہاں اب تک 2687 لوگ وبا کی زد میں آئے ہیں اور 178 افرادکی موت ہو ئی ہے۔ مہاراشٹر میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 18 افراد ہلاک ہوئے اور وبا کے 353 نئے کیسز سامنے آئے ہیں۔
متاثرین کی تعداد کے معاملہ میں دوسرے مقام پر دہلی ہے جہاں گزشتہ 24 گھنٹوں میں 51 نئے کیسزدرج کئے جانے کئے جانے کے بعد اب یہ تعداد 1561 ہوگئی ہے۔ اس دوران دو مزید افراد کی ہلاکت کے بعد مرنے والوں کی تعداد بڑھ کر 30 ہو گئی ہے۔ اس کے بعد تمل ناڈو میں سب سے زیادہ 1204 لوگ متاثر ہوئے ہیں اور ریاست میں اب تک 12 افراد کی موت ہو چکی ہے۔
گجرات میں ایک دن میں 111 لوگ متاثر ہوئے ہیں جس سے متاثرین کی تعدادبڑھ کر 650 ہو گئی اور دو اور لوگوں کی موت کے بعد مرنے والوں کی تعداد 28 تک پہنچ گئی ہے۔ وہیں راجستھان میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 96 لوگ مزید متاثر ہوئے اور یہ عدد بڑھ کر 959 ہو گئی اور اب تک تین افراد کی موت ہوئی ہے۔مدھیہ پردیش میں بھی متاثرین کی تعداد میں اضافہ ہوا ہے اور وہاں 126 نئے لوگوں کے متاثر ہونے کے بعد ان کی تعداد بڑھ کر 730 ہو گئی ہے جبکہ ریاست میں سات مزیدافراد کی موت کے بعد مرنے والوں کی تعداد 50 ہو گئی ہے۔
تلنگانہ میں اب تک 624 لوگ متاثر ہوئے ہیں اور 17 افراد کی موت ہوئی ہے۔ کیرالہ میں 387 لوگ متاثر ہوئے ہیں اور تین افراد کی موت ہوئی ہے۔ملک کی سب سے بڑی ریاست اتر پردیش میں 660 افراد کورونا وائرس سے متاثر ہیں اور پانچ افراد کی موت ہوئی ہے۔جنوبی ہندوستان کی ریاست آندھرا پردیش میں 483 اور کرناٹک میں 260 لوگ متاثر ہیں اور ان دونوں ریاستوں میں بالترتیب نو اور 10 افراد کی موت ہوئی ہے۔مرکز کے زیر انتظام صوبہ جموں و کشمیر میں متاثرین کی تعداد 278 ہے اور چار افراد کی موت ہوچکی ہے۔اس کے علاوہ پنجاب میں 12، مغربی بنگال میں سات، ہریانہ میں تین، جھارکھنڈ میں دو اور بہار، اڑیسہ، ہماچل پردیش اور آسام میں ایک ایک شخص کی موت ہوئی ہے۔