Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Tuesday, April 14, 2020

دہلی: تبلیغی جماعت مرکز کو لےکراوکھلا کے رکن اسمبلی امانت اللہ خان کے ٹویٹ سےنیا تنازعہ

عام آدمی پارٹی کےلیڈر اور رکن اسمبلی امانت اللہ خان نے اپنے ٹویٹ میں ایک فوٹو ٹویٹ کیا ہے، جس میں واضح ہےکہ ایک نسیم نامی شخص کو ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ (ڈی ایم) کی طرف سے 12 مارچ کو ہی نظام الدین مرکزکی عمارت کی تیسری منزل سےکوارنٹائن کیا گیا تھا۔
نٸی دہلی:/صداٸے وقت /ذراٸع / 14 اپریل 2020.
=============================
 عام آدمی پارٹی کے مسلم لیڈر اور دہلی کے اوکھلا اسمبلی حلقہ سے رکن اسمبلی اور دہلی وقف بورڈ کے سابق چیئرمین امانت اللہ خان مسلسل دہلی پولیس اور انتظامیہ پرتبلیغی جماعت معاملے میں ہوئی کارروائی کو لےکر کئی طرح کے سوال اٹھاتے رہے ہیں۔ انھوں نے اس سے قبل کئی الزامات عائد کئے ہیں۔ ایک بار پھر امانت اللہ خان نے دہلی پولیس اور انتظامیہ پر بڑا الزام عائد کرتے ہوئے ٹویٹ کیا ہےکہ دہلی پولیس اور انتظامیہ نے تبلیغی جماعت معاملے میں غفلت برتی۔
امانت اللہ خان نے اپنے ٹویٹ میں ایک فوٹو ٹویٹ کیا ہے، جس میں واضح ہےکہ ایک نسیم نامی شخص کو ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ (ڈی ایم) کی طرف سے 12 مارچ کو ہی نظام الدین مرکزکی عمارت کی تیسری منزل سے کوارنٹائن کیا گیا تھا۔امانت اللہ خان نے لاپرواہی اور غفلت کا الزام لگاتے ہوئےلکھا ہے، آخر 12 مارچ سے 29 مارچ تک دہلی پولس اور ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ کیا کر رہے تھے؟