Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Saturday, April 4, 2020

!!!! اے مسلمان شرک کی دعوت کو قبول نہ کر۔۔مفتی محمد احمد قاسمی

اللہ رب العزت کا فرمان ہے اللہ شرک کو نہیں معاف کرتا ہے اور شرک کے علاوہ گناہوں کو معاف کردیگا.اور انسان کا کوئی عمل اسوقت تک قابل قبول نہیں ہوتا ہے جب تک کہ اس کے عقائد درست نہ ہوجائیں،اور ایک مسلمان کا یہ عقیدہ ہے کہ،اچھی اور بری تقدیر اللہ تعالیٰ کی طرف سے ہوتی ہے.عالم میں جو کچھ اچھا یا برا ہوتا ہے سب کو اللہ تعالیٰ اس کے ہونے سے پہلے ہمیشہ سے جانتا ہے، اور اپنے جاننے کے موافق اس کو پیدا فرماتا ہے، اور تقدیر اسی کا نام ہے.اور اسلام ایک ایسا مذہب ہے جس نے قیامت تک کے آنے والے تمام آفات ومصائب کا ذکر اس کے علاج کے ساتھ بیان کردیا ہے اور جن حالات و وبا سے ہم گذر رہے ہیں ایسے حالات میں کن چیزوں پر عمل کرنا ہے اس کا ذکر شریعت میں موجود ہے،اس لئے کل اپنے آپ کو مشرکانہ رسم سے بچائے. اور ہرگز ہرگز شرکیہ عمل نہ کرے.

بلکہ ایسے موقع پر خاص طور سے ان کلمات کو روزآنہ سو مرتبہ صبح وشام پڑھنے کا معمول بنائےکثرت سے استغفار، اور درود شریف، اور لاحول ولا قوۃ الا باللہ، اور حسبنااللہ ونعم الوكيل نعم المولى ونعم النصير، و سبحان اللہ وبحمدہ،سبحان اللہ العظیم، پڑھتے رہے.

اور خاص کر وبائی مرض سے بچنے کے لئے ان دعاؤں کا اہتمام کرے،اللهم إني أعوذ بك من البصر والجنون والجذام ومن سئ الأ سقام.
اور یہ ایک دعا
اللهم عافنی فی بدنی وعافنی فی سمعی وعافنی فی بصری لااله الا انت،
ان ایام میں خاص طور سے ان دو دعاؤں کا اہتمام کریں.
اور کل 5 اپریل رات نو بجے ہرگز ہرگز مشرکانہ عمل نہ کرے،
اللہ رب العزت ہر ایک کی اس وبا سے حفاظت فرمائے آمین 
مفتی محمد احمد خان قاسمی (امام وخطيب مسجد قریششہ منیار گلی ناندیڑ وصدر مجلس تحفظ شریعت)