Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Thursday, April 30, 2020

فلم ‏ادا ‏کار ‏رشی ‏کپور ‏کا ‏ممبٸی ‏میں ‏انتقال ‏۔۔کینسر ‏کے ‏مرض ‏میں ‏تھے ‏مبتلا ‏

بالی ووڈ اداکار رشی کپور کا جمعرات کو انتقال ہو گیا۔ وہ 67 سال کے تھے۔

ممبئی۔مہاراشٹر /صداٸے وقت /ذراٸع /٣٠ اپریل ٢٠٢٠۔
==============================
 بالی ووڈ اداکار رشی کپور کا جمعرات کو انتقال ہو گیا۔ وہ 67  سال کے تھے۔ ان کے انتقال کی خبر امیتابھ بچن نے ٹویٹ کر کے دی۔ امریکہ میں کینسر کا علاج کرانے کے بعد پچھلے سال ستمبر میں ہندوستان لوٹے اداکار رشی کپور کی صحت خراب ہونے کے پیش نظر بدھ کی رات کو انہیں ایک اسپتال میں بھرتی کرایا گیا تھا۔ رشی کپور کے بڑے بھائی رندھیر کپور نے یہ جانکاری دی تھی۔
ہندی سنیما کے لئے اپریل مہینہ کے یہ آخری دن سیاہ دنوں کی طرح آئے ہیں۔ بدھ کے روز اداکار عرفان خان اس دنیا سے رخصت ہوئے اور اس کے ایک دن بعد جمعرات کو مشہور اداکار رشی کپور نے بھی کینسر کے عارضہ کے سبب ممبئی کے ایک اسپتال میں دم توڑ دیا۔ وہ پچھلے کچھ دنوں سے طبیعت خراب ہونے کی وجہ سے ممبئی کے ایچ این ریلائنس اسپتال میں بھرتی تھے۔ یہاں ان کی اہلیہ نیتو ان کے ساتھ تھیں۔
اسپتال سے موصولہ اطلاعات کے مطابق، رشی کپور کو کینسر سے متعلق پریشانی کی وجہ سے اسپتال میں بھرتی کرایا گیا تھا جہاں انہیں آئی سی یو میں رکھا گیا تھا۔ انہیں بار بار وینٹی لیٹر کی بھی ضرورت پڑ رہی تھی۔
واضح رہےکہ سال 2018 میں رشی کپور میں کینسرکی تصدیق ہوئی تھی، جس کے بعد نیویارک میں تقریباً 8 ماہ تک ان کا علاج چلا تھا۔ پہلے تو نہ ہی رشی کپور اور نہ ہی ان کی فیملی نے اس بیماری کا انکشاف کیا تھا، لیکن بعد میں خود رشی کپور نے لوگوں کو اس بات کی اطلاع دی تھی کہ انہیں کینسر ہے۔