Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Thursday, April 30, 2020

امریکی وزارت خارجہ نے ہندوستانی وزیر اعظم کے ٹویٹر ہینڈل کو ان فالو کر دیا۔

امریکی وزارت خارجہ نے ہندوستان کے وزیر اعظم نریندر مودی کو اچانک ان فالو کرکے سنسنی پھیلا دی۔
صداٸے وقت /ذراٸع /ایجینسیاں /٢٩ اپریل ٢٠٢٠
=============================
وائٹ ہاوس نے ہندوستان کے وزیر اعظم نریندر مودی، وزیر اعظم دفتر، ایوان صدر رام ناتھ کووند  سمیت ہندوستان کے مجموعی طور پر 6 ٹوئٹر ہینڈل کو اچانک ان فالو کر دیا ہے۔
ہندوستان کی جانب سے ہائیڈراکسی کلوروکین دینے کے فیصلے کے بعد 10 اپریل کو وائٹ ہاوس کے ٹویٹر ہینڈل نے ان چھ ہندوستانی ٹویٹر ہینڈل کو فالو کیا تھا۔
در اصل امریکا کسی ملک یا اس کے سربراہ کے ٹویٹر ہنڈل کو فالو نہیں کرتا لیکن استثنائی طور پر یہ ہینڈل فالو کئے گئے تھے لیکن اب  اپنے رخ میں تبدیلی کر لیا ہے اور اب وائٹ ہاوس امریکا کے باہر کسی کو فالو نہیں کر رہا ہے۔