Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Wednesday, April 29, 2020

کورونا وائرس سے لڑائی کےلئے وزارت داخلہ جاری کرےگا نئی گائڈ لائن، 4 مئی سے ہوں گی نافذ۔

مرکزی وزارت داخلہ نے بدھ کو کہا کہ کورونا وائرس سے لڑائی کے لئے نئی گائڈ لائنس 4 مئی سے نافذ ہوں گی۔ وزارت داخلہ کے ترجمان نے آفیشیل ٹوئٹر ہینڈل سے ٹوئٹ کرکے کہا کہ ان گائڈ لائنس میں کئی اضلاع میں مختلف طرح کی چھوٹ دی جا سکتی ہے۔

نئی دہلی:صداٸے وقت /ذراٸع /٢٩ اپریل ٢٠٢٠۔
=============================
 مرکزی وزارت داخلہ نے بدھ کو کہا کہ کورونا وائرس سے لڑائی کےلئےنئی گائڈ لائنس 4 مئی سےنافذ ہوں گی۔ وزارت داخلہ کے ترجمان نے آفیشیل ٹوئٹر ہینڈل سے ٹوئٹ کرکےکہا کہ ان گائڈ لائنس میں کئی اضلاع میں مختلف طرح کی چھوٹ دی جا سکتی ہے۔ انہوں نےکہا کہ آنے والے دنوں میں اس سے متعلق تفصیلات دی جائیں گی۔ وزارت داخلہ کے ترجمان نے ٹوئٹ کرکے بتایا کہ وزارت داخلہ نے بدھ کو لاک ڈاون کی صورتحال کا جائزہ لینے کے لئے تفصیلی میٹنگ کی۔ انہوں نےکہا کہ لاک ڈاون کی شروعات سے اب تک حالات میں زبردست فائدہ ملا اور سدھار ہوا ہے۔ انہوں نےکہا کہ یہ یقینی کرنےکےلئے یہ سدھار بنا رہے، اس لئےلاک ڈاون کے احکامات پر 3 مئی تک سختی سے عمل کیا جانا چاہئے۔
وہیں بدھ کو ہی ملک کے مختلف حصوں میں پھنسے ہوئے تارکین وطن محنت کشوں، عقیدت مندوں، کارکنوں، سیاحوں، طلباء اور دوسرےلوگوں کو کچھ شرائط کے ساتھ ان کے گھر جانے تک کی اجازت دے دی گئی، جس سے ایک بڑے طبقے کو راحت مل سکتی ہے۔ مرکزی داخلہ سکریٹری اجے بھلا نے ایک حکم میں کہا کہ ایسے پھنسے ہوئے لوگوں کےگروپوں کو لے جانے کےلئے بسوں کا استعمال کیا جائےگا اور ان گاڑیوں کو سینیٹائز کیا جائے گا اور سیٹوں پر بیٹھتے وقت سوشل ڈیسٹنسنگ کےضوابط پر پوری طرح سے عمل کرنا ہوگا۔
وزارت داخلہ نے یہ واضح نہیں کیا کہ کیا کسی شخص یا فیملی کو پرائیویٹ گاڑی میں جانے کی اجازت مل سکتی ہے اور اگر اجازت مل سکتی ہےتو اس کےلئے شرائط ہوں گی۔ سبھی ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام ریاستوں کو بھیجےگئےحکم میں بھلا نےکہا، ’لاک ڈاون کے سبب مہاجر مزدور،حجاج، سیاح، طلباء اور دیگر لوگ مختلف مقامات پر پھنسےہوئے ہیں۔ انہیں جانے کی اجازت دی جائےگی۔ وزارت نے شرائط بتاتے ہوئےکہا کہ سبھی ریاست اور مرکزکے زیر انتظام ریاستوں کو اس بابت نوڈل افسر بنانے ہوں گے اور ایسے لوگوں کو روانہ کرنے اور ان کی قیادت کے لئے پروٹوکول بنانے ہوں گے۔ حکم میں کہا گیا ہے کہ نوڈل افسر اپنے ریاستوں میں پھنسے ہوئے لوگوں کا رجسٹریشن بھی کریں گے۔
تمام ریاستوں اور مرکزکے زیر انتظام علاقوں سے اس کے لئے نوڈل افسر کی تعیناتی کے ساتھ ساتھ پھنسے ہوئے لوگوں کی ریاستوں میں آنے اور انہیں بھیجنے کےلئے معیاری پروٹو کول بنانےکوکہا گیا ہے۔اس سے قبل خبر آئی تھی کہ مرکزی داخلہ سکریٹری نے تمام ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کو آج خط لکھ کر ان لوگوں کی ایک ریاست سے دوسری ریاست میں آمد وفتکی سہولت مہیا کرنے کو کہا ہے۔ اس سے پہلے دونوں متعلقہ ریاستوں کو اس بارے میں مشورہ کرکے اتفاق رائے بنانی ہوگی۔ تمام ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں سے اس کےلئے نوڈل افسر کی تعیناتی کے ساتھ ساتھ پھنسے ہوئے لوگوں کی ریاستوں میں آنے اور انہیں بھیجنےکےلئے معیاری پروٹوکول بنانےکو کہا گیا ہے۔ نوڈل افسر اپنے یہاں پھنسے لوگوں کی رجسٹریشن بھی کرےگا۔ کسی بھی شخص کی آمد و رفت سے پہلے اس کی میڈیکل جانچ کی جائےگی اور اس میں بیماری کی علامات نہ ہونے پر اسے جانےکی اجازت دی جائےگی۔ منزل مقصود پر بھی مقامی سطح پر ان کی جانچ کی جائےگی اور ان کےگھر میں ہی رہنے کو کہا جائےگا۔ ان کی صحت پر مسلسل نظر بھی رکھی جائےگی۔ آرڈر میں ریاستوں سے یہ بھی کہا گیا ہےکہ وہ ان لوگوں کو اپنے فون میں آروگیو سیتو اپلی کیشن ڈاؤن لوڈ کرنےکے لئے بھی حوصلہ افزائی کریں۔