Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Friday, April 24, 2020

ڈاکٹروں ‏و ‏محکمہ ‏صحت ‏سے ‏وابستہ ‏افراد ‏پر ‏حملوں ‏کے ‏خلاف ‏کابینہ ‏سے ‏پاس ‏آرڈینیس ‏کو ‏منظوری۔۔صدر ‏جمہوریہ ‏نے ‏کیا ‏دستخط۔

دنیا کے دیگر ممالک کی طرح ہندوستان میں بھی کورونا وائرس کے کیسز میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے۔
نٸی دہلی /صداٸے وقت /ذراٸع /٢٣ اپریل ٢٠٢٠۔
===========================
خبروں کے مطابق کورونا وائرس سے فرنٹ لائن پر لڑنے والے ڈاکٹروں، نرسوں، پیرا میڈیکل کے اسٹاف اور طب کے مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے افراد پر حملوں کے لئے سخت سزا کا تعین کرنے والے آرڈیننس کو آج صدر رام ناتھ کووند کی منظوری مل گئی اور اس کے ساتھ ہی یہ قانون پورے ہندوستان میں نافذ ہو گیا۔حکومت نے اس آرڈیننس کے ذریعے وبائی ایکٹ، 1897 میں ترمیم کی ہے۔
در ایں اثناء وزارت صحت کی جانب سے جاری بیان کے مطابق ہندوستان کی مختلف ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں میں کورونا وائرس کے گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 1409 نئے کیسز درج کئے جانے کے ساتھ ہی متاثرین کی تعداد 21 ہزار سے زائد ہوگئی ہے اوراس دوران اس وبا سے 41 افراد کی موت ہونے سے ہلاک شدگان کی تعداد مجموعی تعداد 681 ہو گئی ہے۔
کورونا وائرس سے متاثرین کے صحت مند ہونے کی رفتار بھی تیز ہوئی ہے اور گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا وائرس سے متاثر 388 افراد کے صحت مند ہونے کے ساتھ ایسے لوگوں کی تعداد 4،258 تک پہنچ گئی ہے۔