Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Thursday, April 9, 2020

شب براُتو کے موقع پر اپنے گھروں میں رہ کر عبادات کا اہتمام کریں !!!!

از/عرفان فلاحی /صداٸے وقت
======
 کورونا وائرس کے باعث پورے ملک میں لاک ڈاؤن لگا ہوا ہے جس کی وجہ سے مندر، مسجد، گرودوارے و چرچ وغیرہ میں عبادت کرنے پر پابندی عائد کردی گئی ہے وہیں اسکول و کالج اور مال و ریسٹورانٹ وغیرہ کو بھی ٢١ اپریل تک کے لیے بند کر دیا گیا ہے، جس کی وجہ سے بہت سے علماء کرام و مفتیان عظام نے لوگوں سے گذارش کی ہے کہ شب برات کے موقع پر عبادت و ریاضت اپنے اپنے گھروں پر ہی کریں، وہیں اینگلو عربک اسکول میگھون کے چیئرمین جناب عرفان فلاحی نے عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ گھروں میں رہ کر ہی خصوصی عبادات کا اہتمام کریں، ناگہانی صورتحال کے پیش نظر مساجد اور مساجد کے باہر اجتماعات سے گریز کیا جائے کیونکہ اس وقت انسانی جانوں کو کورونا وباء سے بچانا افضل ہے، مزید انہوں نے کہا کہ آج شب برأت ہے۔ یہ بہت قبولیت کی رات ہوتی ہے۔ اس میں شب بیداری کریں، نفل پڑھیں، قرآن شریف پڑھیں اور اپنے رشتہ داروں کے لیے دعا کریں اور اپنے لیے بھی دعاء کریں۔ قبرستان میں جانا اس رات میں ضروری نہیں ہوتا لہٰذا گھر میں رہ کر ہی عبادت کریں۔ بچوں پر بھی نظر رکھیں تاکہ وہ بھی عبادت میں شامل ہوں،