Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Thursday, April 9, 2020

لاک ڈاؤن ختم ہونے کے بعد کیا 15 اپریل سے چلیں گی ٹرینیں؟

وزارت ریلوے 12 سے 13 اپریل تک جائزہ میٹنگ کرے گی۔ اس میٹنگ میں وزارت فیصلہ کرے گی کہ ٹرین کو شروع کرنے کے لئے ایکشن پلان کیا ہوگا۔

نئی دہلی۔/صداٸے وقت /ذراٸع /٩ اپریل ٢٠٢٠۔
============================
 لاک ڈاؤن ختم ہونے کے بعد انڈین ریلوے 15 اپریل سے ٹرین سروس شروع کردے گی یا نہیں اس پر فیصلہ ہونا ابھی باقی ہے۔ ریلوے نے مسافر ٹرینوں کے شروع کرنے کی خبروں کی ابھی تردید کی ہے۔ وزارت ریلوے کے ذرائع کا کہنا ہے کہ وزرا کے گروپ کی منظوری کے بعد ہی ٹرینیں چلیں گی یا نہیں یہ طئے ہو گا۔ وزارت ریلوے 12 سے 13 اپریل تک جائزہ میٹنگ کرے گی۔ اس میٹنگ میں وزارت فیصلہ کرے گی کہ ٹرین کو شروع کرنے کے لئے ایکشن پلان کیا ہوگا۔ شرطوں کے ساتھ  ٹرین منتخب راستوں پر چلائی جا سکتی ہے۔
 ریلوے اسٹیشنوں پر بھی خصوصی انتظامات کیے جائیں گے
وزارت ریلوے کا منصوبہ ہے کہ ریلوے اسٹیشنوں پر مسافروں کی تھرمل اسکریننگ ضرور کی جائے۔ ٹرین کورونا ہاٹ اسپاٹ کے تحت آنے والے اسٹیشن پر نہیں رکے گی۔
 موصولہ اطلاع  کے مطابق چنندہ روٹوں پر ٹرین چلانے کی منظوری دی جاسکتی ہے۔ لیکن ٹرینیں کورونا ہاٹ اسپاٹ یا بھیڑ بھاڑ والے اسٹیشنوں پر نہیں چلیں گی۔
مسافروں کا چیک اپ کیا جائے گا
اس کے ساتھ ہی آروگیہ سیتو ایپ کی مدد لے کر  مسافروں کی صحت کی جانچ کی جائے گی۔ اگر کوئی مسافر صحت مند نہیں پایا جائے گا تو اسے سفر کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔ اس کے ساتھ ہی ماسک پہن کر سفر کرنا ضروری کیا جا سکتا ہے۔
ریلوے اسٹیشنوں پر بھی خصوصی انتظامات کیے جائیں گے
وزارت ریلوے کا منصوبہ ہے کہ ریلوے اسٹیشنوں پر مسافروں کی تھرمل اسکریننگ ضرور کی جائے۔ ٹرین کورونا ہاٹ اسپاٹ کے تحت آنے والے اسٹیشن پر نہیں رکے گی۔