Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Thursday, April 9, 2020

پرتاپ گڑھ میں تبلغی جماعت کے 3افراد کوروناوائرس سے متاثر پائے گئے، ٹیسٹ میں ہوٸی تصدیق

پرتاپ گڑھ:اتر پردیش میں پرتاپ گڑھ ضلع کی تحصیل کنڈہ کے تھانہ جیٹھوارہ علاقے کے ڈروا قصبہ میں 9 روز قبل ایک پرائمری اسکول میں کوارنٹین کئے گئے 13 تبلیغی جماعت کے لوگوں کے لئے گئے نمونوں چانچ رپورٹ میں 3 افراد کورونا پازیٹیو پائے گئے ۔اس طرح ضلع میں اب تک کورونا پازیٹیو کی تعداد نصف درجن تک پہونچ گئی ہے ۔
ضلع مجسٹریٹ ڈاکٹر روپیش کمار نے بتایا کہ مہاراشٹر بھیونڈی سے تبلیغی جماعت کے تیرہ لوگ 20/ مارچ کو یہاں ڈروا قصبہ میں پہونچے اور ایک شخص کے مکان میں رکے ہوئے تھے ۔لاک ڈاوُن کے بعد یہیں رہ رہے تھے ۔اطلاع پر سبھی 13لوگوں کو پرائمری اسکول میں 31/ مارچ کو کوارنٹین کر جانچ کیلئے نمونہ بھیجا گیا تھا ۔جہاں بدھ کی شام موصول رپورٹ میں تین لوگ پازیٹیو پائے گئے ۔تینوں پازیٹیو کو علاج کیلئے پریاگ راج بھیجا جا رہا ہے ۔وہیں انہوں نے بتایا کہ ضلع میں اب تک کورونا پازیٹیو کی تعداد نصف درجن پہونچ گئی ہے ۔
واضح رہے کہ اترپردیش میں لاک ڈاون کی مدت میں اضافہ کی چہ میگوئیوں کے درمیان اترپردیش حکومت نے کورونا وائرس کے بڑھتے خطرات کو دیکھتے ہوئے ریاست کے 15اضلاع کے ان علاقوں کو پوری طرح سے سیل کرنے کا فیصلہ کیا ہے جہاں کووڈ۔19 کے متاثرین سب سے زیادہ ہیں۔ریاست میں آج 16 نئے معاملوں کے ساتھ کل متاثرین کی تعداد 348 ہوگئی۔
ایڈیشنل چیف سکریٹری(داخلہ)اونیش اوستھی نے میڈیا نمائندوں کو بتایا کہ آج رات 12 بجے سے ریاست کے15اضلاع کے ان علاقوں کو ہی سیل کیا جائے جو کورونا وائرس کے ’ہاٹ اسپاٹ‘بن چکے ہیں۔اور 13اپریل تک جاری رہے گا۔ پورا ضلع قطعی نہیں سیل کیا جائےگا۔اس دوران سیل کئےگئے علاقوں میں بھی کسی بھی قسم کی طبی و اجناس ضروریہ کی کوئی کمی نہیں ہونے دی جائےگی۔
ایڈیشنل چیف سکریٹری نے بتایا کہ آگرہ میں 22،لکھنؤ میں 8بڑے اور 4چھوٹے،غازی آباد میں 13، گوتم بدھ نگر میں 12،کانپور میں 12، وارانسی میں 4، شاملی میں 3، میرٹھ میں 7، بریلی میں1، بلند شہر میں3، بستی میں 3، فیروزآباد میں3،مہاراج گنج میں4، سیتاپور میں1 ہاٹ اسپاٹ کی نشاندہی کی گئی ہے۔ان علاقوں کو مکمل طور سے سیل کردیا جائےگا