Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Sunday, April 5, 2020

لاک ڈاٶن و تبلیغی جماعت کو لیکر بحث مباحثہ میں چلی گولی۔۔۔ایک شخص کی موت۔

 سی ایم یوگی نے ملزمان پر این ایس اے لگانے کا دیا حکم۔۔۔مقتول کے اہل خانہ کو ٥ لاکھ کی مدد۔۔۔علاقہ میں کشیدگی۔بھاری پولیس فورس تعینات۔

پریاگ راج۔۔اتر پردیش /صداٸے وقت /5 اپریل 2020.
=============================
پریاگ راج کے تھانہ حلقہ بخشی کے تحت کریلی کے علاقے میں آج صبح ساڑھے 9 بجے کے قریب ایک چاٸے کا دکان پر چلی بحث و مباحثہ نیز تبلیغی جماعت پر غیر اخلاقی تبصرہ کرنے پر چلی گولی کے نتیجے میں ایک شخص کی موت  ہوگٸی۔۔جس سے علاقہ میں کشیدگی ہے۔
اطلاع کے مطابق چاٸے کی دکان پر کچھ لوگ باتیں کررہے تھے اسی دوران تبلیغی جماعت پر غیر اخلاقی تبصرہ کرنے پر شالو عرف محمد  سانو ولد قادر نے تبصرہ کرنے والے لوٹن نشاد پر کٹا سے فاٸرنگ کردی جس کے نتیجے میں اسکی موقع پر ہی موت ہو گٸی اور وہاں سے فرار ہو رہے ملزم کو عوام نے دبوچ لیا اور پولیس کے حوالے کردیا جبکہ اس کے ساتھ فرار ہو رہے دوسرے شخص کو پولیس نے گرفتار کرلیا ہے۔
اس واقعہ سے علاقے میں کشیدگی ہے اور وہاں پر بھاری فورس لگا دی گٸی ہے ۔۔وزیر اعلیٰ یوگی نے معاملے کی جانکاری لیتے ہوٸے ملزمین کےخلاف این ایس اے  لگانے کا حکم دیا ہے۔
پولیس نے مقتول کے بھاٸی برجو نشاد کی تحریر پر محمد سونو اس کے والد قادر اور دیگر 8 لوگوں پر ایف آٸی آر درج کر لیا ہے اور دیگر ملزمین کی سرگرمی سے تلاش جاری ہے۔
وزیر اعلیٰ نے مقتول کے اہلخانہ کو 5 لاکھ کے مدد کا اعلان کیا ہے وہیں پر لاک ڈاٶن کے چلتے چاٸے کی دکان کھلی ہونے اور لاک ڈاٶن کی سختی سے پابندی نہ کرسکنے کے الزام میں تھانہ انچارج کو لاٸن حاضر کردیا گیا ہے۔