Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Sunday, April 5, 2020

شب برُات کی فضیلت قرآن و حدیث کی روشنی میں !!!

از/مولانا فیاض احمد حمید القاسمی۔/صداٸے وقت 
==============================
اناانزلناہ فی لیلۃ مبارکۃ انا کنا منذرین فیھا یفرق کل امر حکیم۔سورۃالدخان:٣.٤مشہورومعروف مفسر قرآن حضرت عکرمہ رض کی تفسیر کے مطابق شب برات ھے اور ہر زمانے کے مفسرین نے بھی اپنی تقریروں میں اس تفسیر کو ذکر کیا ہے۔۔تقریبا١٧/صحابہ کرام رضوان اللہ علیہم اجمعین سے شب برات کی فضیلت کے متعلق احادیث مروی ہیں ,,جن میں سے بعض صحیح ہیں۔حضرت معاذ بن جبل رض کی روایت ہے کہ رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: اللہ تعالیٰ پندرہویں شب میں تمام مخلوق کی طرف تجلی فرماتاہے_ ذکرہ الامام الحافظ السیوطی فی الدر المنثور" مجمع الزوائد ٨,٦٥ .حضرت عثمان بن أبی العاص رض کی روایت ہے کہ رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا پندرہویں شب میں اللہ کی طرف سے آواز لگائی جاتی ہے:کہ ہےکویٔ مغفرت مانگنے والاکہ میں اس کے گناہوں کو معاف کروں؛ہےکویٔ سوال کرنے والاکہ میں عطا کروں ۔ہرسوال کرنے والے کو میں عطا کرتا ہوں؛ سواۓمشرک اورزنا کرنے والے کے.شعب الایمان٣/٣٨٣۔حضرت عایٔشہ رض کی روایت ہے کہ رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم ایک رات جنت البقیع تشریف لے گئے میں نے عرض کیا یارسول اللہ مجھے گمان ہوا کہ آپ دیگر ازواج مطہرات کے پاس تشریف لے گئے ہیں۔توآپ نے فرمایا اللہ تعالیٰ پندرہویں شعبان کی شب کو نچلے آسمان پر نزول فرماتا ہے اور قبیلہ کلب کی بکریوں کے بالوں کی تعداد میں لوگوں کی مغفرت کی جاتی ہے مگر مشرک۔عداوت کرنے والے۔رشتہ توڑنے والے۔تکبرانہ طور پر ٹخنوں سے نیچے کپڑا پہننے والے۔والدین کی نافرمانی کرنے والے اورشراب پینے والے کی طرف اللہ تعالیٰ کی نظر کرم نہیں ہوتی۔مسنداحمد٦/٢٣٨.ترمذی ابواب الصیام ابن ماجہ کتاب اقامۃالصلاۃص ٩٩ ۔حضرت علی رض کی روایت ہے کہ رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا۔جب شعبان کی پندرہویں شب ہو تو اس رات میں قیام کرو اور اس دن روزہ رکھو۔اسلۓکہ اللہ تعالیٰ غروب آفتاب کے وقت سماء دنیا پر نزول فرماتے ہیں اور کہتے ہیں۔کیاکویٔ رزق متلاشی ہے کہ میں اسے رزق عطا کروں؟کیاکویٔ مصیبت کا مارا ہے کہ میں اس کی مصیبت دور کروں؟کیاکویٔ ایسا ہے؟کیاکویٔ ایسا ہے؟حتی کہ صبح صادق کا وقت ہو جاتا ہے ابن ماجہ ص ٩٩۔ اس رات میں ان اعمال کا خاص اہتمام کریں: ١-عشااورفجر کی نماز وقت پر ادا کریں_٢_بقدرتوفیق نفل نمازیں خاص کر نماز تہجد ادا کریں_٣_اگرممکن ہوتو صلاۃ التسبیح پڑھیں_٤_قرآن پاک کی تلاوت کریں_٥_کثرت سے اللہ کا ذکر کریں_٦_اللہ تعالیٰ سے خوب دعائیں مانگیں۔خاص کر اپنے گناہوں کی مغفرت چاہیں تاکہ دنیا میں جو قہر ہے وہ دور ہو _٧_کسی کسی شب برات میں قبرستان تشریف لے جائیں اپنے اور میت کے لئے دعا ۓ مغفرت کریں _ کیونکہ پوری زندگی میں نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم سے صرف ایک مرتبہ اس رات میں قبرستان جانا ثابت ہے _نوٹ:شب برات میں پوری رات جاگنا کویٔ ضروری نہیں ہے_جتناآسانی سے ممکن ہو عبادت کر لیں.لیکن یاد رکھیں کسی شخص کو آپ کے جاگنے کی وجہ سے تکلیف نہیں ہونی چاہیے _ اس سیہ کار کوبھی اپنی خاص دعاؤں میں یاد رکھیں گے اللہ ربّ العزت ہمیں عمل کی توفیق عطا فرمائیں _

فیاض احمد حمید القاسمی مرزاپوری خادم مدرسہ مدینہ المعارف مرزاپور