Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Sunday, April 5, 2020

یوگی آدتیہ ناتھ نے یوپی کے377 مذہبی رہنماوں سے ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعہ کی بات،

یراعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ نےلکھنومیں ویڈیوکانفرنسنگ کےذریعہ377 مذہبی رہنماوں سےبات چیت کی۔ اس دوران کہاکہ تبلیغی جماعت کےسبب ہی کورونا کےمعاملات میں اضافہ ہوا ہے۔

لکھنو:اتر پردیش / صداٸے وقت / ذراٸع / 5 اپریل 2020.
==============================
 کورونا وائرس کے خطرے سے نمٹنےکےلئے پورے ملک میں لاک ڈاون ہے۔ یوپی حکومت بھی اس سلسلے میں مسلسل کوششیں کررہی ہے۔ اس درمیان وزیراعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ  نے اتوارکو لکھنو میں ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعہ 377 مذہبی رہنماوں سے بات چیت کی۔ اس میں سبھی اضلاع کے رہنما شامل تھے۔ اس سے پہلے وزیراعلیٰ نے اتوار کو ہی سبھی اراکین پارلیمنٹ اور وزراء سے ویڈیو کانفرنسنگ کےذریعہ بات چیت کی تھی۔ اس دوران وزیراعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ نےحالات کےکنٹرول میں ہونےکا دعویٰ کیا تھا۔
واضح طور پرکہا کہ تبلیغی جماعت کے سبب ہی کورونا پازیٹیو (مثبت) کے معاملات میں اضافہ ہوا ہے۔ اس دوران انہوں نے عام لوگوں کی پریشانی دور کرنےکےلئے متعلقہ حلقوں کے اراکین پارلیمنٹ اور وزراء سے اپنے حلقوں کی نگرانی کرنےکوکہا۔
اس بات چیت کے دوران وزیراعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ نے منصوبہ بند طریقے سےلاک ڈاون ختم کئےجانےکی حالت میں بھیڑ کو کیسے کنٹرول میں رکھا جائے اورسوشل ڈیسٹینسنگ (سماجی دوری) کیسے برقرار رہے، اس پر بھی سبھی سے مشورے طلب کئے۔ واضح رہےکہ وزیراعلیٰ نے وزیراعظم نریندر مودی کے اتوار رات 9 بجے اپیل پر موثر طریقے سے عمل کرنےکی اپیل کی۔
وزیرعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ نے واضح طور پرکہا کہ تبلیغی جماعت کے سبب ہی کورونا پازیٹیو (مثبت) کے معاملات میں اضافہ ہوا ہے۔ ف
وہیں اترپردیش میں کورونا وائرس متاثرین مریضوں میں زبردست اضافہ دیکھنے کو ملا۔ ہفتہ کو 75 نئے مریض کورونا وائرس سے متاثر پائےگئے۔ بتایا جاتا ہے کہ اس میں 54 لوگ وہ ہیں، جنہوں نے دہلی کے نظام الدین مرکز میں ہوئےتبلیغی جماعت کی تقریب میں شامل ہوئے تھے۔ اب تک ریاست کے 30 اضلاع میں کل 258 لوگوں میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوچکی ہے۔