Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Monday, April 6, 2020

لاک ڈاؤن:بریلی میں پولیس ٹیم پر حملہ،آئی پی ایس افسر سمیت کئی زخمی

بریلی:اتر پردیش /صداٸے وقت /ذراٸع۔
============================
 اترپردیش کے ضلع بریلی کے عزت نگر علاقے میں پیر کو لاک ڈاؤن کے درمیان بھی باہر نکلنے اور دوکان کھولنے والے افراد کو سمجھانے گئی پولیس پر شرپسند عناصر نے حملہ کردیا۔ جس میں آئی پی ایس افسرابھیشیک سمیت کئی پولیس اہلکا ر زخمی ہوگئے
سپرنٹنڈنٹ آف پولیس(شہر) روندر سنگھ نے یہاں بتایا کہ عزت نگر علاقے کے کرمپور چودھری میں گشتی دستے کے دو پولیس اہلکار گاؤں میں لاک ڈاؤن پر عمل کرانے کے لئے گئے تھے۔ کہ اسی درمیان وہاں لوگوں نے ان پر حملہ کردیا جس کے بعد پولیس اہلکار بیرئیر چوکی واپس آگئے۔کچھ دیر بعد 200 سے 250 کی تعداد میں لوگ وہاں بھی پہنچ گئے اور پتھراو کے ساتھ پولیس ٹیم پر حملہ کردیا۔اور پولیس چوکی کو آگ کے حوالے کرنے کی کوشش کی.
انہوں نے بتایا کہ اضافی پولیس اہلکار کو بلا کر پولیس نے طاقت کا استعمال کرتے ہوئے شرپسند عناصر کو منتشر کیا اور موقع سے خواتین سمیت 8افراد کو گرفتار کر کے مقدمہ درج کیا ہے۔اس دوران آئی پی ایس ابھیشیک ورما اور دیگر پولیس اہلکار بھی زخمی ہوئے ہیں جنہیں علاج کے لئے ضلع اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔
سپرنٹنڈنٹ آف پولیس کا کہنا ہے پورے واقعہ کی پولیس کے پاس ویڈیو ریکارڈنگ ہے اور اس میں ملوث تمام ہی افراد کی نشاندہی کر کے ان کے خلاف کاروائی کی جائے گی۔ انہوں نے بتایا کہ ڈرون کیمرے سے نگرانی کر کے شرپسند عناصر کی نشاندہی کی جائےگی۔