Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Saturday, April 18, 2020

امیر ‏تبلیغی ‏جماعت ‏نے ‏دہلی ‏پولیس ‏کو ‏لکھا ‏خط۔۔ان ‏کے ‏خلاف ‏ہورہی ‏جانچ ‏میں ‏تعاون ‏کی ‏پیشکش۔

نئی دہلی /صداٸے وقت /،18 ؍اپریل ( آئی این ایس انڈیا ) ۔
==============================
تبلیغی جماعت کے رہنما مولانا سعد کاندھلوی نے دہلی پولیس کی کرائم برانچ کو خط لکھ کر کہا ہے کہ وہ اپنے خلاف جانچ میں تعاون کرنا چاہتے ہیں اور انہیں ملے نوٹسوں کا جواب دے کر وہ پہلے سے ہی اس جانچ کا حصہ بن چکے ہیں۔ جمعرات کو لکھے اس خط میں مولانا کاندھلوی نے جانچ ایجنسی سے کہا ہے کہ اگر ان کی ایف آئی آر میں کوئی نئی دفعہ منسلک ہے تو براہ مہربانی انہیں اس کی اطلاع دیں اور انہیں اس کی ایک کاپی بھی فراہم کریں۔
خط میں کہا گیا ہے کہ ایک اور دو اپریل کو انہیں جاری نوٹسوں کا جواب دے کر وہ پہلے ہی اس انکوائری کا حصہ بن چکے ہیں۔ مولانا کاندھلوی نے کہا ہے کہ وہ تحقیقات کے لئے اور اس میں تعاون کرنے کے لئے ہمیشہ تیار ہیں۔ نظام الدین تھانہ کے انچارج کی شکایت پر دہلی پولیس کی کرائم برانچ نے 31 مارچ کو مولانا سمیت سات افراد کے خلاف ایف آئی آر درج کی تھی۔