Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Wednesday, April 15, 2020

یو پی: مرادآباد میں ’کورونا ٹیسٹ‘ کے لیے پہنچی میڈیکل ٹیم پر حملہ، کئی زخمی

مرادآباد میں کورونا ٹیسٹ کے لیے پہنچی میڈیکل ٹیم پر حملہ کی خبر ہے۔ علاقے کے لوگوں نے 108 میڈیکل ایمبولنس پر پتھراؤ کیا جس میں ایمبولنس اہلکار کےساتھ ساتھ ڈاکٹر اور میڈیکل اسٹاف بھی زخمی ہو گئے۔

لکھنٶ ۔۔اتر پردیش /صداٸے وقت /ذراٸع / 15 اپریل 2020.
==============================
مرادآباد میں کورونا ٹیسٹ کے لیے پہنچی میڈیکل ٹیم پر حملہ کی خبر ہے۔ علاقے کے لوگوں نے 108 میڈیکل ایمبولنس پر پتھراؤ کیا جس میں ایمبولنس اہلکار کےساتھ ساتھ ڈاکٹر اور میڈیکل اسٹاف بھی زخمی ہو گئے۔
اتر پردیش کے مرادآباد میں کورونا وائرس کے ایک مشتبہ مریض کو لینے پہنچی میڈیکل ٹیم اور پولس پر کچھ لوگوں نے پتھراؤ کر دیا۔ خبر رساں ادارہ اے این آئی کے رپورٹر کو ایمبولنس کے ڈرائیور نے بدھ کو بتایا کہ "جب ہماری ٹیم مریض کے ساتھ ایمبولنس میں بیٹھی، تبھی وہاں بھیڑ اکٹھا ہو گئی اور پتھر بازی شروع کر دی۔ کچھ ڈاکٹر اب بھی وہی ہیں۔ پتھر بازی میں ہم زخمی ہوئے ہیں۔"
ابھی تک موصولہ اطلاع کے مطابق پتھراؤ کی وجہ سے 108 میڈیکل ایمبولنس اہلکاروں کے ساتھ ڈاکٹر اور میڈیکل اسٹاف زخمی ہو گئے ہیں۔ بتایا جا رہا ہے کہ ابھی کچھ ڈاکٹر جائے واقعہ پر پھنسے ہوئے ہیں۔ موقع پر کثیر تعداد میں پولس فورس پہنچ گئی ہے اور بھیڑ کو ہٹانے کی کوشش کی جا رہی ہے۔اس واقعہ میں ڈاکٹر سدھیر اگروال بھیا بری طرح زخمی ہو گٸے ہیں 
واضح رہے کہ اتر پردیش ہندوستان کی ان ریاستوں میں شامل ہے جہاں کورونا انفیکشن تیزی کے ساتھ پھیل رہا ہے۔ بدھ کو خبر لکھے جانے تک ریاست میں کورونا کے 45 نئے معاملوں کی تصدیق ہو چکی ہے۔ اس میں 31 معاملے تنہا لکھنؤ سے سامنے آئے ہیں۔ اس کے علاوہ آگرہ میں 13 اور سیتاپور ضلع میں ایک شخص کو کورونا انفیکشن کی تصدیق ہوئی ہے۔ نئے اور پرانے معاملے ملا کر ریاست میں کورونا کے مریضوں کی تعداد بڑھ کر اب 705 ہو گئی ہے۔ ان میں سے 11 افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔