Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Thursday, April 16, 2020

یوگی حکومت نے تبلیغی جماعت سے وابستہ افراد کے خلاف اٹھایا سخت قدم ، عارضی جیلوں میں بھیجنے کی ہدایت

نظام الدین مرکز واقعہ کے بعد اترپردیش حکومت کورونا وائرس کی روک تھام کیلئے تبلیغی جماعت سے وابستہ لوگوں کی دھڑ پکڑ اور ان کی جانچ کررہی ہے ۔

لکھنٶ ۔اتر پردیش /صداٸے وقت /ذراٸع /16 اپریل 200.
=============================
عالمی وبا کورونا وائرس کو لے کر لاپروائی برتنے ، انفیکشن کو پھیلانے اور تبلیغی جماعت کے لوگوں کو اطلاع دئے بغیر پناہ دینے والوں کے خلاف یوگی حکومت نے سخت قدم اٹھایا ہے ۔ وزیر اعلی نے اترپردیش میں تبلیغی جماعت سے وابستہ ایسے سبھی افراد ، جن کے خلاف ایف آئی آر درج ہوئی ہیں ، انہیں عارضی جیل میں رکھنے کی ہدایت دی ہے ۔
محکمہ داخلہ کے چیف سکریٹری اونیش اوستھی نے میڈیا کو بتایا کہ مقدمات کی زد میں آئے تبلیغی جماعت سے وابستہ لوگوں کو عارضی جیلوں میں رکھنے کی ہدایت دی گئی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ تبلیغی جماعت کے ایک ایک شخص کی تفصیل لے کر ان کے خلاف جہاں بھی معاملات درج ہیں ، وہاں کارروائی کئے جانے کی ہدایت دی گئی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ جن افراد پر مقدمہ درج ہے ، انہیں عارضی جیل میں رکھنے سے متعلق ہدایت متعلقہ ضلع افسران کو دی جا چکی ہے ۔
غور طلب ہے کہ نظام الدین مرکز واقعہ کے بعد اترپردیش حکومت کورونا وائرس کی روک تھام کیلئے تبلیغی جماعت سے وابستہ لوگوں کی دھڑ پکڑ اور ان کی جانچ کررہی ہے ۔ محکمہ صحت کے بلیٹن میں متاثر افراد اور اور ان سے مبینہ طور پر رابطے میں آنے والے لوگوں کی تعداد بتانے کیلئے بھی الگ کالم بنایا گیا ہے ۔ اوستھی نے بتایا کہ وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ نے لاک ڈاون کی جائزہ میٹنگ کے دوران کورونا وائرس کو چھپانے والے لوگوں اور ایسے لوگوں کو پناہ دینے والوں کے خلاف کارروائی کے ساتھ ساتھ متعلقہ تھانے داروں کے خلاف بھی کارروائی کا حکم دیا ہے ۔