Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Wednesday, April 22, 2020

ارقم سراج نے خون کا عطیہ دے کر قاٸم کی انسانیت کی مثال۔

عطیہ خون وہاٹس ایپ گروپ (بلڈ ڈونیشن گروپ) کے بانی ذاکر حسین نے دی مبارکباد۔
اعظم گڑھ۔۔اتر پردیش صداٸے وقت /عبد الرحیم صدیقی کی رپورٹ۔
====================
تنظیم الفلاح کے ذریعہ تشکیل دیا گیا بلڈ ڈونیٹ وہاٹس ایپ گروپ نے موضع اسرولی ( سراٸمیر ) کے ایک کمزور و ضرورت مند شخص کو خون کا عطیہ دیکر انسانیت کی ایک مثال قاٸم کردی۔گروپ کے ایک ممبر ارقم سراج نے یہ کام کرکے انسانیت کا سبق سبکو دیا ۔گروپ کے بانی و تمام ممبران نے ارقم سراج کو مبارکباد پیش کی اور اس عظیم کام کے لٸیے ان کا شکریہ ادا کیا۔

واظح ہو کہ الفلاح فرنٹ نے عوامی ضروریات و کمزور لوگوں کی فکر مندی کو دیکھتے ہوٸے چھ ماہ قبل ایک ” بلڈ ڈونیٹ وہاٹس ایپ گروپ “ کی تشکیل کی تھی ۔اس گروپ کے ذریعہ لکھنٶ ، وارانسی ، اعظم گڑھ ،جونپور ،مٸو میں ضرورت مند بیمار لوگوں کے لٸیے خون کے عطیات دٸیے ۔اس موقع پر گروپ کے بانی ذاکر حسین نے کہا کہ ہم بلا تفریق مذہب سبھٕی ضرورت مند کو بلڈ ڈونیٹ کرتے ہیں۔اس موقع پر انھوں نے گروپ سے جڑے سبھی لوگوں سے موقع پڑنے پر خون کے عطیہ دینے کی اپیل کی۔