Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Friday, April 3, 2020

وزیر اعظم کا قوم کو نیا پیغام۔



*وزیر اعظم "نریندرمودی" کی تالی اور تھالی والے پیغام کے بعد قوم سے ایک مرتبہ پھر انوکھی درخواست!*

از/ شیخ رضوان محمدی۔/ صداٸے وقت / ٣ اپریل ٢٠٢٠۔۔
==============================
*وزیر اعظم نے ملک کے تمام باشندوں سے ایک مرتبہ پھر درخواست کی ہے کہ "کورونا وائرس" کو ختم کرنے کے لئے سبھی دیش واسی 5/ اپریل بروز اتور رات 9/ بجے اپنے اپنے گھروں کی تمام لائٹیں بند کرکر موم بتی دیا وغیرہ جلائیں نیز اپنے موبائل کی فلیش لائٹ آن کریں!*
*بقول وزیر اعظم اس طرح ہم سب 130/ کروڑ دیش واسی کورونا وائرس کو ختم کرسکتے ہیں!*

*مصائب دور کرنے کے لئے موم بتی، اگربتی،دیا یا دیگر چیزوں کے ذریعہ روشنی کرنا یا پھر تالی وتھالی اور گھنٹی بجانا یہ سب محض ہندوانہ رسمیں وعقیدے ہیں،جن کے ذریعہ پوری قوم کو آہستہ آہستہ اپنے مذہب (شرک) کی طرف لےجایا جارہا ہے!*
*کچھ ہمارے موحدین بھی ان رسم ورواج میں بلاتردد شریک ہوجاتے ہیں (العیاذبااللہ)*
*ضروری ہے کہ ہم سب ان ہندوانہ رسوم وعقائد سے بالکل دور رہیں، عوام الناس کو بھی اس سے دور رکھیں!*
*ہر طرح کی مصیبت کی گھڑی میں مذہب اسلام کے بتائے ہوئے طریقہ پر ہی عمل کریں،اسی میں صدفیصد نجات ہے!*
*دعا وظائف واستغفار کا بہت کثرت سے اہتمام کریں!*

*الشیخ رضوان محمدی ایڈیٹرتازہ ترین نیوز  𝐓 𝐓 𝐍𝐄𝐖𝐒*