Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Sunday, April 5, 2020

دوسری عالمی جنگ کے بعد دنیا کو سب سے بڑے امتحان کا سامنا۔۔۔۔۔ڈبلیو ایچ او۔


صداٸے وقت /ذراٸع / ٥ اپریل ٢٠٢۔
==============================
دنیا بھر میں کورونا وائرس کے مصدقہ متاثرین کی تعداد 12 لاکھ 37 ہزار سے تجاوز کر گئی ہے جبکہ اموات کی تعداد 67 ہزار سے زائد ہے۔
امریکہ میں ایک دن میں اب تک دنیا میں سب سے زیادہ 1169 اموات ہوئی ہیں۔
لندن میں کورونا وائرس سے نمٹنے کے لیے نو دن میں تیار کیے گئے ہزاروں بستروں پر مشتمل ایک نئے فیلڈ ہسپتال کا افتتاح کیا گیا ہے۔
امریکہ میں بیروزگاری کی وجہ سے تقریباً ایک کروڑ لوگوں نے حکومت سے امداد کی درخواست کی ہے۔
ورلڈ بینک نے کہا ہے کہ کورونا وائرس کی عالمی وبا کے پیش نظر معاشی مشکلات کو ٹالنا ممکن نہیں جبکہ ایشیا کے کئی ممالک سمیت دنیا بھر میں دو کروڑ 40 لاکھ لوگ غربت سے نجات حاصل نہیں کر پائیں گے۔
اقوامِ متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوتیرس نے کہا ہے کہ دنیا کو کورونا کی شکل میں دوسری عالمی جنگ کے بعد سب سے بڑی امتحان کا سامنا ہے۔