Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Sunday, April 26, 2020

رمضان المبارک :سعودی عرب حکومت کا بڑا فیصلہ ، آج سے کرفیو میں دی جائیگی جزوی نرمی..مکہ ‏مکرمہ ‏میں ‏نافذ ‏رہے ‏گا ‏مکمل ‏کرفیو۔

صداٸے وقت /ذراٸع / 26 اپریل 2029.
=============================
سعودی عرب میں آج یعنی اتوار کے روز 26 اپریل کو رمضان کے پیش نظر کرفیو کو جزوی طور پر اٹھانے کا فیصلہ کیاگیا ہے۔ خادم حرمین شریفین نے پورے سعودی عرب پر سے جزوی طور پر کرفیو اٹھانے کا حکم دے دیاہے۔ مکہ مکرمہ میں 24 گھنٹے کرفیو رہے گا۔
جان لیوا کورونا وائرس کی روک تھام کیلئے سعودی شاہ سلمان نے جزوی کرفیو نافذ کرنے کا حکم دیا تھا۔ عالمی وبا کے پیش نظر کورونا وائرس کے متعدد کیس سعودی عرب میں بھی سامنے آئے ہیں۔ سعودی عرب میں آج یعنی اتوار کے روز 26 اپریل کو رمضان کے پیش نظر کرفیو کو جزوی طور پر اٹھانے کا فیصلہ کیاگیا ہے۔ خادم حرمین شریفین نے پورے سعودی عرب پر سے جزوی طور پر کرفیو اٹھانے کا حکم دے دیاہے۔ مکہ مکرمہ میں 24 گھنٹے کرفیو رہے گا۔ جانکاری کے مطابق سعودی حکام نے ملک میں جاری کرفیو کو جزوی طور پر ہٹانے کا اعلان کیا ہے۔ سعودی پریس ایجنسی کے مطابق خادم حرمین شریفین نے حکم دیا ہے کہ سعودی عرب میں کرفیو کو جزوی طور پر ہٹا دیا جائے۔ خبر ایجنسی کے مطابق سعودی شاہ کے حکم کا اطلاق مکہ پر نہیں ہوگا۔ مکہ مکرمہ میں مکمل کرفیو نافذ رہے گا۔
سعودی وزارت داخلہ کی جانب سے  کہا گیا ہے کہ ’وہ علاقے جنہیں مستقل طور پر سیل کر کے وہاں کے مکینوں کو آئسولیٹ کیا گیا ہے ان پر پابندی حسب سابق برقرار رہے گی۔' ’وہ علاقے یا شہرجہاں کرفیو اور لاک ڈاون 24 گھنٹے کا ہے وہاں بھی کرفیو میں نرمی کا وقفہ صبح 9 سے شام 5 تک ہو گا تاہم یہ افراد اپنے علاقے کی حدود میں رہتے ہوئے ہی ضروریات زندگی پوری کریں گے۔ لاک ڈاون والے علاقوں میں رہنے والوں کے لیے گاڑی استعمال کرتے وقت یہ  لازمی ہوگا کہ گاڑی میں ڈرائیور کے ہمراہ صرف ایک شخص ہی ہو۔'
وہیں سعودی وزارت داخلہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ رمضان میں کرفیو میں وقفے کے اوقات میں اضافہ کردیا گیا ہے۔ سعودی پریس ایجنسی کے مطابق شاہ سلمان کی جانب سے جاری حکم نامے کا اطلاق 26 اپریل بروز اتوار سے ہوگا جو کہ 13 مئی تک جاری رہے گا۔ جس کے مطابق سعودی عرب کے مختلف علاقوں میں کرفیو کو جزوی طور پر اٹھا لیا جائے گا۔