Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Saturday, April 11, 2020

لاکه ڈاٶن و کرونا بیماری کے چلتے مسلمانوں ادا کی ہندؤوں کی آخری رسومات۔۔۔ملک کے مختلف حصوں میں مسلمانوں نے دیا یہ کارنامہ انجام۔

انسانیت کی مثال پیش کرتے ہوئے مسلمانوں نے اپنے پڑوس کے ہندو افراد کا انتِم سنسکار کیا۔ بلند شہر میں روی شنکر کے انتِم سنسکار میں انکے رشتہ داوروں نے اسلئے دوری بنالی تھی کیونکہ انہیں شک تھا کہ روی شنکر کی موت کورونا کی وجہ سے ہوئی ہے۔۔

کورونا مخالف جنگ اور لاک ڈاون کے دوران معاشرے میں طرح طرح کی مثالیں دیکھنے کو مل رہی ہیں۔ کچھ خبریں بے چینی بڑھاتی ہیں تو کئی خبریں معاشرے میں مذہبی ہم آہنگی کو مزید خوشگوار اور مستحکم کرتی نظر آتی ہیں۔۔ہم آپ کو ایسی ہی کچھ تصویریں دکھا رہے ہیں ۔۔ یہ تین تصویریں ہیں اترپردیش کے بلندشہر، مدھیہ پردیش کے اندور اور تیسری تصویر ہے ممبئی کی۔۔ اور ان تینوں تصویروں میں ایک ہی طرح کا منظر ہے اور وہ ہے زندگی کے آخری سفر کی۔۔آپکو یاد ہوگا ہم نے آپکو چند روز قبل بلند شہر اور پھر اندور کی خبر دکھائی تھی، کہ کس طرح انسانیت کی مثال پیش کرتے ہوئے مسلمانوں نے اپنے پڑوس کے ہندو افراد کا انتِم سنسکار کیا۔