Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Saturday, April 11, 2020

وزیر اعظم نریندر مودی کا لاک ڈاؤن بڑھانے کا فیصلہ صحیح: اروند کیجریوال

وزیر اعظم نریندر مودی نے سنیچر کے روز ریاستوں کے وزرائے اعلی کے ساتھ ویڈیو کانفرنس میں کورونا وائرس کے بحران سے پیدا ہونے والے حالات پر تبادلہ خیال کیا جس میں بیشتر ریاستوں نےلاک ڈاؤن کو دو ہفتوں تک بڑھانے کی درخواست کی۔

نئی دہلی: /صداٸے وقت /ذراٸع /١١ اپریل ٢٠٢٠۔
==============================
دہلی کے وزیر اعلی اروند کیجریوال  نے سنیچر یعنی 11 اپریل کو اپنے آفیشل ٹویٹر اکاؤنٹ سے ٹویٹ کرتے ہوئے وزیر اعظم نریندر مودی  کے لاک ڈاؤن میں بڑھانےکے فیصلے کو صحیح ٹھہرایا ہے۔ کیجریوال نے ٹویٹ میں لکھا ، 'آج ہندوستان کے حالات کئی ترقی یافتہ ممالک سے بہتر ہیں کیونکہ ہم نے جلد ہی لاک ڈاؤن کا اعلان کیا تھا۔ اگر ابھی لاک ڈاؤن کو روک دیا جاتا ہے تو ہم سارے منافع کھو دیں گے۔ ہمارے ملک کی حالت بہتر بنانے کے لئے لاک ڈاؤن کو بڑھانا ضروری ہے۔
مرکزی حکومت کووڈ۔19 کی وجہ سے نافذ کئے گئے ملک گیر لاک ڈاؤن کو 14 اپریل کے بعد دو ہفتوں کے لئے بڑھانے کی زیادہ تر ریاستوں کی درخواست پر تبادلہ خیال کررہی ہے۔
وزیر اعظم نریندر مودی نے سنیچر کے روز ریاستوں کے وزرائے اعلی کے ساتھ ویڈیو کانفرنس میں کورونا وائرس کے بحران سے پیدا ہونے والے حالات پر تبادلہ خیال کیا جس میں بیشتر ریاستوں نےلاک ڈاؤن کو دو ہفتوں تک بڑھانے کی درخواست کی۔
کورونا وائرس کے بڑھتےانفیکشن کےدرمیان آج وزیراعظم نریندر مودی  نےملک کی مختلف ریاستوں کے وزرائے اعلیٰ کےساتھ میٹنگ کی۔ ویڈیو کانفرنسنگ کےذریعہ ہوئی میٹنگ میں دہلی کے وزیراعلیٰ اروندکیجریوال نے14 اپریل تک نافذ لاک ڈاٶن کو مزید 15 دنوں کےلئےبڑھانےکا مطالبہ کیا۔ اروند کیجریوال نے میٹنگ میں کہا کہ لاک ڈاون کی مدت کو 30 اپریل تک بڑھایا جائے۔