Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Tuesday, April 7, 2020

مودی حکومت پر عام آدمی پارٹی کا بڑا الزام، ٹرمپ کی دھمکی کےسامنےحکومت نےگھٹنےٹیک دیئے۔

سنجے سنگھ نےکہا کہ امریکہ کی یہ دھمکی صرف نریندرمودی کےلئے نہیں بلکہ ہندوستان کے 135 کروڑ عوام کو دھمکی ہے، ملک کی خودمختاری کو دھمکی ہے۔

نئی دہلی:/ صداٸے وقت //٨ اپریل ٢٠٢٠۔
===============================
 عام آدمی پارٹی (عاپ) کے رہنما اور راجیہ سبھا رکن پارلیمنٹ سنجے سنگھ نے امریکہ کے صدر ڈونالڈ ٹرمپ کی طرف سے ہندوستان کو دی گئی دھمکی کی سخت مذمت کرتے ہوئےکہا کہ اس کا سختی سے جواب دینےکے بجائے حکومت نےگھٹنے ٹیک دیئے ہیں۔
سنجے سنگھ نے آج یہاں کہا کہ یہ بڑا ہی مایوس کن ہےکہ ایسے وقت میں جب ہندوستان کے 135 کروڑ عوام بحران کے دور سے گزر رہے ہیں، ملک فاقہ کشی کے دہانے پر کھڑا ہے، لوگوں کی جان جا رہی ہے، ایسے وقت میں امریکہ کے صدر ہندوستان کو دھمکی دیتے ہیں اور وزیر اعظم نریندر مودی سخت الفاظ میں اس کا جواب دینے کی بجائے حکومت امریکہ کے سامنے گھٹنے ٹیکتی ہوئی نظر آ رہی ہے۔
عام آدمی پارٹی کے ترجمان اورراجیہ سبھا رکن سنجے سنگھ نےکہا کہ امریکہ کی یہ دھمکی صرف نریندرمودی کےلئے نہیں بلکہ ہندوستان کے 135 کروڑ عوام کو دھمکی ہے، ملک کی خودمختاری کو دھمکی ہے۔
 انہوں نےکہا کہ جہاں ایک طرف ملک کورنا وبا کے بحران کا شکارہے، وہیں دوسری طرف مرکز میں بیٹھی بی جے پی حکومت کی سوچ اورپالیسیاں سمجھ سے باہر ہے۔ جہاں ملک خود اس وباکا شکار ہے، وہاں مرکزمیں بیٹھی بی جے پی حکومت 19 مارچ تک مختلف ممالک کوسینٹائزر، ماسک اور وینٹی لیٹر برآمدکر رہی تھی۔ واضح رہےکہ ہندوستان نے ادویات کی برآمدات پرپابندی جزوی طورپرختم کردی ہے۔گھریلو ضروریات اور دستیابی کی بنیاد پر آرڈر پورےکئے جائیں گے۔ دوسری جانب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ہندوستان کو انتباہ دیا ہے۔