Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Tuesday, April 14, 2020

لاک ڈاؤن کی مدت بڑھائے جانے کا امارت شرعیہ بہار نے کیا خیرمقدم

امارت شرعیہ نے تمام لوگوں سے لاک ڈاؤن کو سختی سے فالو کرنے کی اپیل کی ہے ساتھ ہی مسلمانوں سے کہا ہے کہ جس طرح سے لاک ڈاؤن میں وہ نماز اپنے۔اپنے گھروں میں پڑھ رہے ہیں آئندہ بھی عبادت کا سلسلہ گھروں تک محدود رکھے۔ نماز اپنے گھروں میں پڑھے اور آس پاس کے غریب اور ضرورت مندو کی مدد کریں۔

کوروناوائرس کے خطرات کو دیکھتے ہوئے وزیر اعظم نے لاک ڈاؤن کی مدت کار میں اضافہ کردیا ہے۔ لاک ڈاؤن اب تین مئ تک رہےگا۔ وزیر اعظم کی جانب سے اٹھائے گئے قدم کا  بہار کی مسلم تنظیموں نے خیرمقدم کیا ہے۔ امارت شرعیہ بہار نے لاک ڈاؤن میں اضافہ کرنے کو ایک بہتر قدم قرار دیا ہے۔ ساتھ ہی کہا ہے کہ انسانی جانوں کی حفاظت کے لئے اٹھایا گیا یہ قدم تعریف کے قابل ہے۔
امارت شرعیہ نے تمام لوگوں سے لاک ڈاؤن  کو سختی سے فالو کرنے کی اپیل کی ہے ساتھ ہی مسلمانوں سے کہا ہے کہ جس طرح سے لاک ڈاؤن میں وہ نماز اپنے۔اپنے گھروں میں پڑھ رہے ہیں آئندہ بھی عبادت کا سلسلہ گھروں تک محدود رکھے۔ نماز اپنے گھروں میں پڑھے اور آس پاس کے غریب اور ضرورت مندو کی مدد کریں۔
امارت شرعیہ کے جنرل سکریٹری مولانا شبلی قاسمی نے مسلمانوں کے صاحب حیثیت لوگوں سے اپیل کیا ہے کہ اس مصیبت کی گھڑی میں ویر اعظم اور وزیر اعلیٰ راحت فنڈ میں مالی مدد ضرور کی جائے۔ امارت شرعیہ، بہار، جھارکھنڈ اور اڑیسہ کے عوام سے خاص طور سے کہا ہے کہ کورونا راحت فنڈ میں اپنے صدقات کو دینا ثواب کا کام ہے۔ جو لوگ راحت فنڈ میں رقم دے سکتے ہیں وہ ضرور اس پر عمل کرے
امارت شرعیہ بہار نے کہا کی اس مصیبت کے وقت میں ڈاکٹرس، نرس اور میڈیکل کے دیگر ملازمین کی قدر کی جائے ساتھ ہی پولیس اور صحافیوں کو احترام کے نگاہ سے دیکھا جائے۔ یہ تمام لوگ اپنی جانوں کی پرواہ کئے بغیر اپنے اپنے کام میں لگے ہیں۔ وہیں اس موقع پر انسانیت کی خدمت کا سلسلہ مدد کے شکل میں جاری رہے۔ بغیر کسی تفریق کے غریب، مفلس، نادار اور ضرورت مندوں کے درمیان راشن اور کھانے پینے کی اشیاء کی تقسیم کا سلسلہ چلایا جائے۔ اس بات پر بہار، جھارکھنڈ اور اڑیسہ کے امارت شرعیہ سے جڑے لوگ ضرور غور کرے اور لوگوں کے لئے کی جارہی مدد کے سلسلے کو لگاتار چلانے کی کوشش کی جائے۔