Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Wednesday, April 1, 2020

مظفر نگر میں لاک ڈاؤن کے دوران ہجوم نے کیا پولیس پر حملہ، پانچ گرفتار

عالمی وبا کورونا وائرس کی روک تھام کے لئے ملک گیر لاک ڈاؤن کے دوران مغربی اتر پردیش میں مظفرنگر کے بھوپا علاقے میں بلا جواز سڑک پر گھوم رہے لوگوں کو سمجھانے گئی پولیس پارٹی پر ہجوم نے حملہ کر کے تین پولیس اہلکاروں کو زخمی کر دیا۔

مظفر نگر۔۔۔اتر پردیش /صداٸے وقت / ذراٸع/٢ اپریل ٢٠٢٠۔
==============================
مظفرنگر۔ عالمی وبا کورونا وائرس کی روک تھام کے لئے ملک گیر لاک  ڈاؤن کے دوران مغربی اتر پردیش میں مظفرنگر کے بھوپا علاقے میں بلا جواز سڑک پر گھوم رہے لوگوں کو سمجھانے گئی پولیس پارٹی پر ہجوم نے حملہ کر کے تین پولیس اہلکاروں کو زخمی کر دیا۔ پولیس ذرائع نے جمعرات کو یہاں یہ اطلاع دی۔ انہوں نے بتایا کہ بدھ کی شام بھوپا تھانہ علاقہ کے مورنا-كرهڑا شاہراہ پر کچھ لوگ لاک ڈاؤن کے باوجود سڑک پر گھوم رہے تھے ۔ اسی وقت چوکی انچارج انسپکٹر لیكھراج سنگھ اور دو کانسٹیبل وہاں پہنچے اور لوگوں کو اپنے گھر جانے کے لئے کہا ۔ اس درمیان کچھ دبنگوں نے پولیس اہلکاروں پر لاٹھی اور ڈنڈوں سے حملہ کر کے پتھراؤ کر دیا۔
انہوں نے بتایا کہ زخمی پولیس اہلکاروں کو ضلع اسپتال بھیج دیا گیا ہے۔ بعد میں سب انسپکٹر کی حالت نازک دیکھتے ہوئے انہیں میرٹھ کے ایک پرائیوٹ اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے ۔ اس معاملے میں پولیس نے نو نامزد اور کچھ نامعلوم افراد کے خلاف معاملہ درج کیا ہے ۔ اس سلسلے میں ملزم سابق پردھان نعرہ سنگھ سمیت پانچ افراد کو گرفتار کیا ہے جس میں دو خواتین بھی شامل ہیں ۔ پولیس دیگر ملزمان کی تلاش کر رہی ہے ۔ گرفتار لوگوں کو جیل بھیج دیا گیا ہے۔