Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Thursday, April 2, 2020

ملک میں کورونا وائرس سے 50 افراد کی موت، 1965 متاثر..پڑھیں ۔۔کس ریاست میں کیا پوزیشن ہے۔

کورونا وائرس کے انفیکشن سے ملک بھر میں اب تک 50 افراد کی موت ہوئی ہے جبکہ 151 لوگ صحت مند ہو چکے ہیں۔

نئی دہلی۔ /صداٸے وقت /ذراٸع / ٢ اپریل ٢٠٢٠۔
==============================
ملک میں کورونا وائرس 'كووڈ -199' کے انفیکشن سے اب تک 50 افراد کی موت ہو چکی ہے اور متاثرین کی تعداد بڑھ کر 1965 ہو گئی ہے۔ وزارت صحت کی بدھ کے روز جاری رپورٹ کے مطابق کورونا وائرس ملک کی 29 ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں میں پھیل چکا ہے اور اب تک اس کے 1965 کیسز کی تصدیق ہو چکی ہے۔ ان میں 49 غیر ملکی مریض بھی شامل ہیں۔
کورونا وائرس کے انفیکشن سے ملک بھر میں اب تک 50 افراد کی موت ہوئی ہے جبکہ 151 لوگ صحت مند ہو چکے ہیں۔ مہاراشٹر، کیرالہ، کرناٹک، تلنگانہ، گجرات، راجستھان، اترپردیش اور دہلی میں انفیکشن کے سب سے زیادہ کیسز سامنے آئے ہیں۔ دہلی میں متاثرین کی تعداد بڑھ کر 152 ہو گئی ہے۔ کورونا وائرس سے مہاراشٹر میں 13، گجرات اور مدھیہ پردیش میں چھ چھ، پنجاب میں چار، کرناٹک، تلنگانہ، اور مغربی بنگال میں تین تین، دہلی، کیرالہ، جموں و کشمیر اور اترپردیش میں دو دو، بہار، ہماچل پردیش، تمل ناڈو اور آندھرا پردیش میں ایک ایک شخص کی موت ہوئی ہے۔
ملک کی مختلف ریاستوں اورمرکزکے زیرانتظام علاقوں میں کوروناوائرس سے متاثرین کی پوزیشن :
ریاست ................. متاثرہ ......... ٹھیک ہوئے ..... موت

مہاراشٹر ................. 335 ............ 42 ......... 13

کیرالہ ................... 265 ............. 25 ......... 02

تمل ناڈو .............. 234 ............. 06 ......... 01

دہلی ................. 152 .............. 06 ......... 02

اترپردیش ........... 113 .............. 14 .......... 02

کرناٹک ............... 110 .............. 09 ......... 03

راجستھان .............. 108 ............... 03 ........ 00

مدھیہ پردیش ............. 99 ................ 00 ....... 06

تلنگانہ ................ 96 ............... 01 ......... 03

آندھرا پردیش ............. 86 ............... 01 ......... 01

گجرات .................. 82 ............... 05 ........ 06

جموں و کشمیر .......... 62 ................. 02 ........ 02

ہریانہ .............. 43 .................. 21 ........ 00

پنجاب ................... 46 ................... 01 ....... 04

مغربی بنگال ........ 37 .................. 06 ........ 03

بہار ................... 23 .................. 00 ........ 01

چنڈی گڑھ .................. 16 ................... 00 ...... 00

لداخ ................. 13 ................... 03 ......... 00

چھتیس گڑھ ............... 09 .................. 02 ........ 00

اتراکھنڈ ............... 07 .................. 02 ........ 00

گوا ..................... 05 ................... 00 ....... 00

اڑیسہ ................ 04 ................... 00 ....... 00

ہماچل پردیش ........ 03 ................... 01 ........ 01

پڈوچیری .................. 03 .................... 01 ....... 00

منی پور ................. 01 ..................... 00 ....... 00

میزورم ................. 01 ..................... 00 ...... 00

مجموعی ................... 1965 ................... 151 ...... 50