Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Monday, April 6, 2020

کورونا وائرس پر قابو پانے کے لئےوزارت صحت عامہ نے بنایا ایک خاص منصوبہ۔

نٸی دہلی /صداٸے وقت /ذراٸع / 6 اپریل 2020.
==============================
کورونا کے خلاف جنگ کی پوری حکمت عملی وزارت صحت کی ویب سائٹ پر شیئر کی گئی ہے۔ آئیے دیکھتے ہیں کہ حکومت نے 20 صفحات پر مشتمل اس دستاویز میں کورونا انفیکشن پر قابو پانے کے لئے کیا تیاری کی ہے۔
نئی دہلی۔ کورونا وائرس کو ختم کرنا دنیا  بھر کے ممالک کے لئے سب سے بڑا چیلنج بن گیا ہے۔ ہندوستان نے بھی اس انفیکشن کی روک تھام کے لئے گذشتہ ماہ 21 دن کے لاک ڈاؤن کا اعلان کیا۔ اس کے باوجود کورونا مثبت مریضوں کی تعداد میں مسلسل اضافہ ہورہا ہے۔ نیز اموات کی تعداد میں بھی روزانہ اضافہ ہوتا جارہا ہے۔ 22 مارچ سے لے کر اب تک کووڈ۔ 19 کے معاملات میں تین گنا اضافہ ہوا ہے۔ ایسی صورتحال میں مودی سرکار نے اس وائرس سے نمٹنے کے لئے خصوصی منصوبہ تیار کیا ہے۔ کورونا کے خلاف جنگ کی پوری حکمت عملی وزارت صحت کی ویب سائٹ پر شیئر کی گئی ہے۔ آئیے دیکھتے ہیں کہ حکومت نے 20 صفحات پر مشتمل اس دستاویز میں کورونا انفیکشن پر قابو پانے کے لئے کیا تیاری کی ہے۔
1. اس حکمت عملی کے تحت سب سے زیادہ متاثرہ علاقے کو بفر زون بنا کر مکمل طور پر سیل کردیا جائے گا۔ اس طرح کا علاقہ تقریبا ایک ماہ تک مکمل طور پر بند رکھا جائے گا۔ یہاں کسی کے بھی آنے جانے پر پابندی ہوگی۔

2. جن علاقوں میں کورونا کے مریض ہوں گے وہاں اسکولوں ، کالجوں اور دفاتر کو بند رکھا جائے گا۔ نیز ، نجی اور عوامی نقل و حمل کو بھی یہاں چلنے کی اجازت نہیں ہوگی۔ صرف ضروری خدمات کو ہی بحال رکھا جائے گا۔

3. ان علاقوں سے تبھی پابندیاں ختم کی جائیں گی جب یہاں سے کوئی نیا کورونا مریض نہیں ملتا ہے۔ اس کے لئے یہ شرط رکھی گئی ہے کہ آخری پازیٹیو مریض ملنے کے چار ہفتوں کے بعد تمام پابندیاں ختم کردی جائیں گی۔
4. کورونا کے تمام مریضوں کو اسپتال کے الگ تھلگ وارڈ میں رکھا جائے گا۔ یہ وہ اسپتال ہوں گے جو خصوصی طور پر کورونا کے لئے تیار کئے گئے ہوں گے۔
5. کورونا کے مریض کو اسپتال سے فارغ کرنے کے لئے رہنما خطوط بھی تیار کرلیے گئے ہیں۔ اس کے تحت کسی بھی مریض کو اس وقت ہی اسپتال سے فارغ کیا جائے گا جب دو مسلسل نمونے منفی آ جائیں۔ اس کے علاوہ کم علامات والے مریضوں کو اسٹیڈیم میں رکھا جائے گا۔ قدرے زیادہ علامات کے مریضوں کو اسپتال میں رکھا جائے گا۔ جبکہ مزید سنگین مریضوں کو بڑے اور خصوصی اسپتال میں بھیجا جائے گا۔
6. صحت مراکز میں انفلوئنزا جیسی بیماریوں کے معاملات کی جانچ کی جائے گی۔ کسی بھی طرح کی بڑھت پر نظر رکھی جائے گی اور مزید جانچ کے لئے اسے سرویلانس آفیسر یا سی ایم او کے علم میں لایا جائے گا۔