Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Saturday, April 4, 2020

نظام الدین مرکزکورونا وائرس کا ہاٹ اسپاٹ، لیکن ملک میں کئی مقامات بنے کورونا کے کلسٹرز

کورونا وائرس پر قابو پانے کی حکمت عملی یہ ہوگی کہ ان ریاستوں میں ایسے ان کلسٹرز مقامات کی نشاہدہی جارہی ہے جہاں کمیونٹی ٹرانسمیشن کا زیادہ خطرہ ہے۔

نئی دہلی: /صداٸے وقت /ذراٸع / ٥ اپریل ٢٠٢٠۔
==============================
نریندر مودی حکومت نے کورونا وائرس کی وباء قابوپانے کے لیے ایک منصوبہ تیارکیاہے۔ وزارت صحت کی جانب سے ملک بھر میں ایسے کلسٹرز کی نشاندہی کی گئی ہے۔ جہاں کووڈ۔19 کی وباء پھیلنے کا زیادہ خطرہ ہے۔ نیوزایجنسی پی ٹی آئی کے مطابق مہاراشٹرا ، راجستھان ، اتر پردیش ، پنجاب ، کرناٹک ، تلنگانہ کے علاوہ دہلی اور لداخ میں COVID-19 کے مزید پھیلنےکے زیادہ خطرہ والے کلسٹرز کی نشاندہی مکمل کرلی گئی ہے۔
کورونا وائرس پر قابو پانے کی حکمت عملی یہ ہوگی کہ ان ریاستوں میں ایسے ان کلسٹرز مقامات کی نشاہدہی جارہی ہے جہاں کمیونٹی ٹرانسمیشن کا زیادہ خطرہ ہے۔ محکمہ صحت کا منصوبہ ہے کہ پہلے کمیونٹی ٹرانسمیشن کا سلسلہ توڑا جائے اور پھر کورونا وائرس کو نئے علاقوں تک پھیلنے سے روکا جائے۔اس لیے حکومت اب ان جغرافیائی علاقے کی نشاندہی کرکے کورونا وائرس کے نئے معاملوں کی نشاندہی کرنا چاہتی ہے ۔
وزارت صحت نے مخصوص جغرافیائی علاقوں میں کورونا وائرس پر قاپو پانے کے لیے حکمت عملی تیار کرنے کا انکشاف کیا ہے۔ کیونکہ متعدد ریاستوں میں ایسے کلسٹرز سامنے آئے ہیں جہاں کورونا وائرس کی وباءکمیونٹی ٹرانسمیشن کی شکل اختیار کرسکتی ہے۔ حکام نے بتایا کہ مقامی ٹرانسمیشن کے نتیجے میں وقت اور جگہ کی نشاندہی ضروری ہے کیوں کہ کورونا وائرس کے مریض کی سفری تاریخ ہوتی ہے یا کسی مثبت پائے گئے متاثر فرد سے راست اور بالراست طورپر رابطے رہتاہے۔ایسے میں وزارت صحت کی جانب سے سب سے پہلے سفری تاریخ رکھنے والے افراد کی نشاندہی کا م کیاجارہاہے۔وزارت صحت کے مطابق ملک میں 211 اضلاع میں اب کوویڈ 19 کے معاملات سامنے آرہے ہیں اورکئی علاقوں میں پھیلنے کا خطرہ بہت زیادہ ہے۔
ہندوستان ، موجودہ حالات اور مستقبل کے امکانات کو دیکھتے ہوئے اسٹریٹجک طریقہ اختیار کرے گا۔ ہندوستان میں سفری تاریخ رکھنے والے افراد اور ان سے رابطوں میں آنے والے افراد ہیCOVID-19 سے متاثر پائے گئے ہیں ۔ایسے میں کورونا وائر س کے مقامی ٹرانسمیشن پر قابو پانے کے لیے بڑے پیمانے پر اقدامات کیے جارہے ہیں۔
وزارت صحت کی رپورٹ میں بتایاگیا ہے کہ اب جغرافیائی کورانٹین یا قرنطینہ کے ذریعہ کووڈ ۔19 کی وباء پر قابوپانے کا منصوبہ بنایاگیاہے۔جفرافیائی کورانٹین یا قرنطینہ کا مطلب یہ ہے کہ ایک مخصوص علاقے میں لوگوں کی نقل و حرکت پر پابندی لگائی جائے یا ان علاقوں میں ہجوم کو جمع ہونے نہ دیاجائے تاکہ کورونا وائرس کی وباء پر قابوپایاجاسکیں۔اگر آسان الفاظ میں کہا جائے تو اس منصوبے کے ذریعہ کورونا وائرس کی وبا ء کو انہیں علاقوں تک محددو رکھنے کی کوشش کی جائیگی۔ جغرافیائی کوارئٹن کا نفاذ ایسے علاقوں پر ہو گا جہاں ایک سے زیادہ اضلاع کے متعدد بلاکس پر بڑے پیمانے پر کورونا وائرس کے ریکارڈ کیے گئے ہوں۔