Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Friday, April 24, 2020

دہلی :اذان پرپابندی کے لیے ایل جی نے جاری کیے احکامات،؟پولیس کا دعویٰ،؟ سسودیا کی وضاحت۔اذان ‏پر ‏کوٸی ‏پابندی ‏نہیں ‏

دہلی کی مسجدوں میں اذان پر پابندی لگانے کی خبریں سامنے آئی ہیں ۔ دہلی اسمبلی حلقہ نانگلوئی کے تحت آنے والے مجھے پریم نگر پولیس اسٹیشن کے علاقہ کا ایک ویڈیو سامنے آیا ہے۔جس میں دہلی پولیس کے اہلکار مسجد میں اذان دینے پر پابندی لگائے جانے کی بات کر رہے ہیں.

نٸی دہلی /صداٸے وقت /ذراٸع /24 اپریل 2020.
=============================
ملک کورونا وائرس کے خطرے سے لاک ڈاؤن کے ذریعہ سے لڑ رہا ہے۔رمضان المقدس کا مہینہ بھی شروع ہورہا ہے ۔لیکن اس سب کے بیچ راجدھانی دہلی کی مسجدوں میں اذان پر پابندی لگانے کی خبریں سامنے آئی ہیں ۔ دہلی اسمبلی حلقہ نانگلوئی کے تحت آنے والے مجھے پریم نگر پولیس اسٹیشن کے علاقہ کا ایک ویڈیو سامنے آیا ہے۔جس میں دہلی پولیس کے اہلکار مسجد میں اذان دینے پر پابندی لگائے جانے کی بات کر رہے ہیں ۔دہلی پولیس کے جوان بتا رہے ہیں دہلی کے لیفٹیننٹ گورنر انل بیجل کے ذریعے اذان پر پابندی عائد کی گئی ہےتو وہی باہری دہلی کے علاقے مہیپال پور سے بھی ایسا ہی واقعہ رپورٹ کیا گیا ہے۔اس کے علاوہ کئی دوسرے علاقوں سے بھی اذان پر پابندی کی خبریں سامنے آئی ہے۔ پولیس کے ذریعے اذان دینے سے منع کیا گیا ہے تو اس پورے معاملے میں دہلی اقلیتی کمیشن نے پریم نگر اور مہیپال پور میں پیش آنے والے واقعات کی تصدیق کی ہے ۔
کمیشن کے چیئرمین ڈاکٹر ظفرالاسلام خان نے تصدیق کرتے ہوئے کہا ہم نے اس معاملے میں کارروائی کرتے ہوئے دہلی کے ایل جی اور وزیر اعلیٰ کو خط لکھ کر بھیجا ہے۔ اس کے علاوہ پریم نگر علاقے اور پولیس اسٹیشن کے مدنظر ڈی سی پی روہنی کو بھی لیٹر بھیجا گیا ہے۔جبکہ مہیپال پور علاقے کے باعث ڈی سی پی دوارکا کو بھی خط لکھا گیا ہے ہے اور کہا گیا ہے کہ وہ لیفٹیننٹ گورنر کا وہ تحریری حکم نامہ پیش کریں جس میں اذان پر پابندی لگائی گئی ہے۔
 اس معاملے میں برسراقتدار عام آدمی پارٹی کے رکن اسمبلی امانت اللہ خان نے ٹویٹ کرتے ہوئے لکھا ہے کیا دہلی کے کے لیفٹیننٹ گورنر نےمسجدوں میں اذان پر پابندی کا حکم جاری کیا ہے ۔میری پولیس کمشنر سے گفتگو ہوئی ہے وہ اس معاملے کو دیکھ رہے ہیں ۔ میری ایل جی سے درخواست ہے کہ ہم سب مل کر رہنا چاہتے ہیں دہلی کو مزید زخم نہ دیں۔ حالانکہ اس معاملے میں ابھی تک وزیر اعلیٰ اروند کیجریوال اور اور لیفٹیننٹ گورنر انل بیجل کے ذریعے کوئی بھی سرکاری بیان سامنے نہیں آیا ہے۔
 اس پورے معاملے میں آل انڈیا مسلم مجلس مشاورت کے صدر نوید حامد نے ٹویٹ کرتے ہوئے ہوئے کہا ہے کہ ان کو کمپیٹینٹ اتھارٹیز نے اس پورے معاملے میں ڈمیج کنٹرول کے لئے احکامات صادر کرنے کی کی یقین دہانی کرائی ہے ۔نوید حامد نے ٹویٹ کرتے ہوئے کہا ہےکہ احکامات صادر کر دیے گئے ہیں۔نوید حامد نے ذراٸع ابلاغ کو بتایا یا کئی علاقوں سے اس طرح کے معاملات سامنے آئے ہیں۔تاہم احکامات صادر کئے جانے کی تصدیق پریم نگر پولیس اسٹیشن سے کر لی گئی ہے ۔اب دہلی پولیس کے جوان اہلکار ان تمام مسجدوں پر دوبارہ جائیں گے اور اپنی غلطی کی اصلاح کریں گے۔
وہیں گزشتہ رات سے ٹویٹر پر ہیش ٹیک اذان ٹرینڈکررہاہے اور اس معاملے پر صارفین ایل جی اور دہلی کے وزیراعلیٰ سے مداخلت کی مانگ کررہے ہیں۔ سوشل میڈیا پر جاری بحث کے دوران عام آدمی پارٹی نے اس معاملہ پر ردعمل کا اظہار کرنا شروع کردیاہے۔ دہلی کے نائب وزیراعلیٰ منیش سسودیا نے ٹویٹ کرکے کہا کہ دہلی میں اذان دینے پر کوئی پابندی نہیں ہے ۔
اب دہلی پولیس کی جانب سے ٹویٹر پر ایک پوسٹ کیاگیاہے۔ جس میں مسلمانوں سے گھر میں رہے کر نماز پرھنے کی خواہش کی گئی ہے اور اس اپیل میں کہا گیاہے کہ دہلی میں اذان دینے پر کوئی پابندی نہیں ہے۔