Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Tuesday, April 7, 2020

مرکزنظام الدین کامعاملہ :مذہب کی بنیادپرکورونا کے مریضوں کی درجہ بندی نہ کریں:ڈبلیوایچ او۔

ایگزیکٹیو ڈائرکٹر مائیکل ریان نے کہا ، "اگر کوئی کووڈ 19 سے متاثر ہو جاتا ہے تو ، اس میں اس کی کوئی غلطی نہیں ہے‘‘۔ کورونا کے مریضوں کی نسل ، مذہب یا عقائد کی بنیاد پردرجہ بندی نہیں کی جانی چاہئے۔
نٸی دہلی /صداٸے وقت /ذراٸع /7 اپریل 2020.
=============================
عالمی ادارہ صحت(ڈبلیو ایچ او)نے مذہب یا نسل کی بنیاد پر کورونا وائرس’کووڈ-19‘کے مریضوں کی درجہ بندی نہ کرنے کی ہدایت دی ہے۔ڈبلیو ایچ او کی پیر کو ہونے والی پریس کانفرنس میں ، تنظیم کے ہیلتھ ڈیزاسٹر پروگرام کے ایگزیکٹیو ڈائرکٹر مائیکل ریان نے کہا ، "اگر کوئی کووڈ 19 سے متاثر ہو جاتا ہے تو ، اس میں اس کی کوئی غلطی نہیں ہے‘‘۔ کورونا کے مریضوں کی نسل ، مذہب یا عقائد کی بنیاد پردرجہ بندی نہیں کی جانی چاہئے۔
انہوں نے یہ بات ایک ہندوستانی صحافی کے ذریعہ دہلی کے نظام الدین مرکز سے کثرت سے کورونا کے پھیلاؤ پر سوال کے جواب میں کہی۔ریان نے کہا کہ ڈبلیو ایچ او اسلامی اور دیگر مذہبی رہنماؤں کے ساتھ رابطے میں ہے اور مذہبی فرائض(رمضان المبارک) کو ملتوی کرنے کے لئے ان سے تبادلہ خیال کر رہا ہے۔ ماہ رمضان کے حوالے سے ہدایات بھی تیار کی جارہی ہے۔انہوں نے طبی عملے پر حملوں کے واقعات کو ناقابل قبول قرار دیا۔
ہوں نے یہ بات ایک ہندوستانی صحافی کے ذریعہ دہلی کے نظام الدین مرکز سے کثرت سے کورونا کے پھیلاؤ پر سوال کے جواب میں کہی۔ریان نے کہا کہ ڈبلیو ایچ او اسلامی اور دیگر مذہبی رہنماؤں کے ساتھ رابطے میں ہے اور مذہبی فرائض(رمضان المبارک) کو ملتوی کرنے کے لئے ان سے تبادلہ خیال کر رہا ہے۔ ماہ رمضان کے حوالے سے ہدایات بھی تیار کی جارہی ہے۔انہوں نے طبی عملے پر حملوں کے واقعات کو ناقابل قبول قرار دیا۔